خواجہ سلمان رفیق کی زیرصدارت محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن میں اہم اجلاس

منگل 17 مئی 2022 22:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2022ء) وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر رکن پنجاب اسمبلی خواجہ سلمان رفیق کی زیرصدارت محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن میں اہم اجلاس منعقدہوا۔اجلاس میں سیکرٹری صحت علی جان خان،چیف پلاننگ آفیسرعبدالحق بھٹی ودیگرمتعلقہ افسران نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران صحت کی 2021-22کی ترقیاتی سکیموں اور2022-23کی نئی سکیموں کاجائزہ لیاگیا۔

(جاری ہے)

متعلقہ افسران نے اجلاس کے دوران جاری ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔اجلاس کے دوران گنگارام ہسپتال،ڈیرہ غازی خان،ملتان اورسیالکوٹ میں مدراینڈچائلڈ ہسپتالوں،راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی اینڈٹرانسپلانٹیشن،نشترٹو،ٹیچنگ ہسپتال شیخ زیدرحیم یارخان،انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی ڈی جی خان،گجرانوالہ،ساہیوال اور ڈی خان کے ٹیچنگ ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن ودیگر ترقیاتی سکیموں کا جائزہ لیاگیا۔رکن پنجاب اسمبلی خواجہ سلمان رفیق کااظہارخیال۔اجلاس کے دوران صحت کی تمام جاری اور نئی ترقیاتی سکیموں کاتفصیلی جائزہ لیاگیاہے۔