Live Updates

وزارت داخلہ نے گوجرانوالہ میں پاکستان تحریک انصاف جلسے کے لیے تھریٹ الرٹ جاری کردیا

بدھ 18 مئی 2022 00:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2022ء) وزارت داخلہ نے گوجرانوالہ میں پاکستان تحریک انصاف جلسے کے لیے تھریٹ الرٹ جاری کردیا ہے۔وزارت داخلہ نے تھریٹ الرٹ میں کہا کہ گوجرانوالہ جلسے سے قبل سابق وزیراعظم عمران خان کی سیکیورٹی فول پروف بنائی جائے۔

(جاری ہے)

وزارت داخلہ نے کہا کہ سابق وزیراعظم کیلیے بلٹ پروف اور جیمرز والی گاڑی استعمال کی جائے۔تھریٹ الرٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ عمران خان کی تقریر کے لیے بلٹ پروف شیشہ استعمال کیا جائے۔وزارت داخلہ نے سابق وزیراعظم کے بنی گالہ ہائوس کے ملازمین کی سیکیورٹی کلیئرنس کی بھی ہدایت کی ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات