وفاقی کابینہ نے نیب قوانین میں ترمیم کیلئے وفاقی وزیر قانون کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دیدی
سول سرونٹس رولز 2020 کو منسوخ کرنے اور ان رولز کے تحت سرکاری افسران کے خلاف شروع کی گئی کارروائیوں کو ختم کرنے کی منظوری
میاں محمد ندیم بدھ 18 مئی 2022 00:20
(جاری ہے)
وزارت تجارت نے کابینہ کو برآمدات ، درآمدات اور تجارت کے توازن کے حوالے سے تفصیلی تجزیہ پیش کیا کابینہ کو آگاہ کیا گیا کہ مالی سال 22۔2021 کے پہلے 10ماہ میں برآمدات کا حجم 31.2 ارب ڈالررہا جبکہ درآمدات کا حجم 76.7 ارب ڈالر رہا اسی دورانئے میں برآمدات میں 4.95 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا اور درآمدات میں 11.16 ارب ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا مالی سال 2020-21 کے جولائی تا اپریل اور مالی سال 2021-22 کے اسی دورانئے میں برآمدات کے حجم میں 25.6 فیصد اضافہ دیکھا گیا جبکہ درآمدات میں 46.5 فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا اسی دورانئے میں ٹریڈ بیلنس میں 64.9 فیصد کا اضافہ ہوا.
کابینہ کو بتایا گیا کہ برآمدات بڑھانے کیلئے خطے میں دیگر ممالک سے مسابقتی نرخوں پر بجلی اور گیس مہیا کرنے کی ضرورت ہے اس کے علاوہ کورونا وبا سے متاثر کاروبار ی سرگرمیوں کو جلد بحال کرنے کی کوشش کی جانی چاہئے سرمایہ کاروں کو اور کاروبار شروع کرنے کے لئے مراعات دینے کی ضرورت ہے جس سے برآمدات کا حجم بڑھایا جا سکتا ہے درآمدات میں اضافہ کی وجوہات بتاتے ہوئے کابینہ کو آگاہ کیا گیا کہ بین الاقوامی منڈی میں توانائی کی قیمتیں بڑھنے سے امپورٹ اخراجات میں اضافہ ہوا کورونا ویکسین کی درآمد ، گندم ، چینی ،کاٹن ،اسٹیل اور کھاد کی اضافی درآمد سے بھی اخراجات میں اضافہ ہوا. کابینہ کے اجلاس میں ڈالر کی قدر میں اضافہ بھی اخراجات بڑھنے کی وجوہات میں شامل ہے کابینہ نے وزارت کامرس کو ہدایت کی کہ درآمدات کم کرنے ، برآمدات بڑھانے اور Import Substitutionکے حوالے سے مفصل لائحہ عمل مرتب کیا جائے ایگرو بیسڈ صنعت کے فروغ ، فصلوں سے پیداوار بڑھانے اور ان کو برآمد کرنے کیلئے کابینہ نے خصوصی پالیسی ساز کمیٹی تشکیل دینے کی منظوری دی کمیٹی میں وزیر تجارت ، وزیر صنعت و پیداوار، وزیر نیشنل فوڈ سیکورٹی اور انہی ڈویژنوں کے سیکرٹری صاحبان شامل ہوں گے. وزیراعظم نے ہدایت کی کہ اس کمیٹی کا اجلاس آج ہی بلایا جائے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام نے کابینہ کو سافٹ ویئر برآمدات بڑھانے کے حوالے سے سفارشات پیش کیں کابینہ نے ہدایت کی کہ یہ سفارشات اقتصادی رابطہ کمیٹی کے سامنے لائی جائیں اور اگلے کابینہ اجلاس میں دوبارہ پیش کی جائیں. وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کے آئی ٹی شعبہ میں سرمایہ کاری اور برآمدات کے وسیع مواقع موجود ہیں جن سے استفادہ کرنا چاہئے وزیراعظم نے آئی ٹی برآمدات کا ہدف 15 ارب ڈالر مقرر کیا ہے کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے مورخہ16مئی 2022 کو منعقدہ اجلاس میں لیے گئے فیصلوں کی توثیق کی ان فیصلوں کے مطابق 52 ارب روپے پٹرولیم ڈویژن کے لئے مختص کئے گئے ہیں جو آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اور ریفائنریز کی جانب سے قیمتوں میں فرق کے کلیمز کی ادائیگیوں کے لئے ہوں گے اور یہ 16 مئی 2022 سے پندرہ روز کے لئے موثر ہوگا جبکہ خریف سیزن کے لئے جی ٹو جی بنیادوں پر ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کی جانب سے 2 لاکھ میٹرک ٹن یوریا کی درآمد کی اجازت دی گئی.مزید اہم خبریں
-
مودی اور راہول گاندھی سے ان کی متنازع تقاریر پر جواب طلب
-
وفاقی وزیر احسن اقبال کی زیر صدرات قومی کھیل کی بحالی کانفرنس، قومی کھیلوں اور ناروال سپورٹس کمپلیکس کے حوالے سے جائزہ اجلاس،ناروال سپورٹس سٹی کے نامکمل کام جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت
-
حتساب عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں کیخلاف بیان بازی سے روک دیا
-
ہمیں ملیریا کی روک تھام بارے میں آگہی اور باہمی تعاون سے کام کرنے کی ضرورت ہے،وزیراعظم
-
سپیکر قومی اسمبلی سے اراکین کی ملاقات،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال
-
نواز شریف کی چین میں صحابی رسول ﷺ کے مزار پر حاضری
-
صوبائی حکومتوں کیساتھ مل کر اسمگلنگ کا خاتمہ ضروری، اسمگلنگ کی روک تھام میں آرمی چیف کی معاونت پر شکر گزار ہوں،وزیراعظم
-
وزیر اعظم کی ایبٹ آباد آمد،شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے والد اور بچوں سے اظہار تعزیت
-
وزیراعظم کا فرض کی ادائیگی کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے افسران اور اہلکاروں کیلئے شہدا پیکیج کا اعلان ، سمگلنگ اور سمگلروں کا قلع قمع کرکے خطہ کو امن کا گہوارہ بنائیں گے ، شہباز شریف
-
روشن ڈیجیٹل اکائونٹس، سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زر 7.660 ارب ڈالر، سرمایہ کاری 871 ملین ڈالر ہوگئی
-
وزیرِاعظم شہبازشریف کی ایبٹ آباد آمد، شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے والد اور بچوں سے اظہار تعزیت
-
خیبر میں سکیورٹی فورسزکا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.