پولیو کے حالیہ کیسز سامنا آنا تشویشناک ہے، مرض کے مکمل خاتمے کے لیے سب کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے ، وزیراعظم شہبازشریف کی قومی ٹاسک فورس برائے انسداد پولیو کے اجلاس میں گفتگو
بدھ 18 مئی 2022 11:43
(جاری ہے)
اجلاس میں وفاقی وزرا مریم اورنگزیب، عبدالقادر پٹیل، وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ، وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز (ویڈیو لنک)، وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس، وزیر صحت بلوچستان احسان شاہ، صوبائی وزیر صحت خیبرپختونخوا تیمور سلیم جھگڑا(ویڈیولنک)، صوبائی چیف سیکریٹریز اور بین الاقوامی اداروں کے نمائندے شریک ہوئے۔
اجلاس میں وزیراعظم نے کہا کہ حالیہ پولیو کیسز کی دریافت تشویش ناک ہے۔ تمام سٹیک ہولڈرز بشمول وفاقی اداروں، صوبائی حکومتوں اور بین الاقوامی اداروں نے ملک سے پولیو کے خاتمے کے لیے محنت کی اور گراں قدر خدمات انجام دیں تاہم پولیو کا چیلنج ابھی موجود ہے جس کے خاتمے کے لیے سب کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کی طرف سے ہر ممکن مدد اور تعاون کی یقین دہانی کراتا ہوں۔ حکومت پاکستان بین الاقوامی اداروں بشمول ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن، بل اینڈمیلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن اور دیگر اداروں کا انسداد پولیو مہم کے لیے تکنیکی اور مالی امداد پر شکر گزار ہے۔ اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ اس سال اپریل اور مئی کے مہینوں میں 3 پولیو کیسز شمالی وزیرستان سے رپورٹ ہوئے۔ فروری 2021 تا مارچ 2022 (14 ماہ) کے دوران کوئی پولیو کیس رپورٹ نہیں ہوا۔ بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے 25 اضلاع پولیو وائرس کے پھیلاؤ کے حوالے سے ہائی رسک ہیں۔\932مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.