ْاسمبلی سے مستعفی ہو چکے ہیں،اسمبلی جاتے ہی نہیں تو پیسے کیوں بھیجے جا رہے ہیں ‘قاسم سوری

سپریم کورٹ نے بھی بتادیاضمیرفروشوں کاووٹ شمارنہیں ہوگا ،ضمیرفروشی کی بنیاد ہی وفاق سے رکھی گئی‘انٹرویو

بدھ 18 مئی 2022 11:52

ْاسمبلی سے مستعفی ہو چکے ہیں،اسمبلی جاتے ہی نہیں تو پیسے کیوں بھیجے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2022ء) سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ اسمبلی سے مستعفی ہو چکے ہیں،اسمبلی جاتے ہی نہیں تو پیسے کیوں بھیجے جا رہے ہیں ،ڈپٹی اسپیکر اور رکن قومی اسمبلی کی حیثیت سے حلف اٹھایا ہوا تھا آرٹیکل5کے تحت رولنگ دی جس میں سب کچھ واضح لکھاہے ،قومی سلامتی کمیٹی نے بھی کہاکہ ریاست کے خلاف سازش ہو رہی ہے مراسلے کو خود پڑھا جس کے بعد آرٹیکل 5 کے تحت رولنگ دی تھی۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے رولنگ مستردکی جس کا دکھ ہوا لیکن فیصلہ قبول کیا ،پوری قوم نے رات 12 بجے عدالتیں کھلیں اوراس پر سوال بھی پوچھ رہے ہیں،ہم توپہلے ہی کہتے ہیں الیکشن کرائیں دودھ کادودھ پانی کا پانی ہو جائے گا ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ ڈالر کہاں سے کہاں جا رہا ہے ،آج اینکرز مہنگائی کابھی نہیں بتارہے جوصحافی چمچہ گیری کر رہے تھے آج وزیراعظم ہاس میں کھانے کھا رہے ہیں آج عوام کے پیسوں پر جہاز بھربھر کر عمرے پر جارہے ہیں۔

انہوںنے کہا کہ سپریم کورٹ نے آرٹیکل 63 اے کی تشریح کی ہے ،حمزہ شہبازکوکیسے وزیراعلی بنایا گیا ،شروع سے کہا کہ ان کا اقدام غیرآئینی ہے ،سپریم کورٹ نے بھی بتادیاضمیرفروشوں کاووٹ شمارنہیں ہوگا ،ضمیرفروشی کی بنیاد ہی وفاق سے رکھی گئی ،ضمیرفروش آج بھی اسمبلی میں بیٹھے ہیں کس حیثیت سے بیٹھے ہیں ،میں نے پی ٹی آئی ارکان کے استعفے منظور کیے تھے ایک ماہ ہوگیاپتہ ہی نہیں حکومت ہے بھی یانہیں۔