دنیا بھر میں دودھ کا عالمی دن یکم جون کو منایا جائے گا

بدھ 18 مئی 2022 11:52

دنیا بھر میں دودھ کا عالمی دن یکم جون کو منایا جائے گا
مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2022ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں دودھ کا عالمی دن یکم جون کو منایا جائے گا اس دن کے منانے کا مقصد خوراک میں دودھ کی افادیت اور اس کی پیداوار بڑھانے کیلئے عوامی شعور اجاگر کرنا ہے ۔

(جاری ہے)

ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان دنیا بھر میں دودھ پیدا کرنے والا چوتھا بڑا ملک ہے لیکن دودھ کی بھرپور پیداوار کو منافع بخش سرمایہ کاری میں منتقل کرنے میں مکمل کامیابی حاصل نہ ہو سکی ہے ،پاکستان ایک زرعی ملک ہے جبکہ یہاں پرڈیری فارمنگ اور لائیوسٹاک کی ترقی سے بہتری کے وسیع امکانات موجود ہیںجن سے بھرپور استفادہ کرتے ہوئے بہترین جانور پالے جا سکتے ہیں ۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ دودھ کی زیادہ سے زیادہ پیداوار کیلئے جانوروں کی صحت اور خوراک کے مسائل کے حل کیلئے ہمیں خود کو دور جدید کے تقاضوں کے مطابق ہم ا?ہنگکرنا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :