Live Updates

شہباز شریف بوٹ پالش کرنا چھوڑ دےاس کو عزت مل جائے گی:اسد عمر

لولی لنگڑی حکومت زیادہ دیر نہیں چل سکتی، مسائل کا ایک ہی حل ہے کہ الیکشن کا اعلان کیا جائے،عمران خان کی کال کا وقت قریب آنے پر مخالفین کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں، رہنما اسد عمر کی گفتگو

Umar Nawaz عمر نواز بدھ 18 مئی 2022 11:45

شہباز شریف بوٹ پالش کرنا چھوڑ دےاس کو عزت مل جائے گی:اسد عمر
اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 18 مئی 2022ء ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کا کہنا ہے کہ شہباز شریف بوٹ پالش کرنا چھوڑ دےاس کو عزت مل جائے گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ لولی لنگڑی حکومت زیادہ دیر نہیں چل سکتی، مسائل کا ایک ہی حل ہے کہ الیکشن کا اعلان کیا جائے۔انہوں نے کہا ہے کہ عمران خان کی کال کا وقت قریب آنے پر مخالفین کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں۔

گزشتہ روز اسد عمر نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام کو مبارک! لوٹے فارغ ہوگئے، پنجاب حکومت کا جواز ختم، وفاقی حکومت فوری طور پرمستعفی ہوجائے، بیرونی مداخلت اور لوٹوں پر بنی حکومت کا ایک دن بھی اور چلنے کا کوئی جواز نہیں۔ انہوں نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر اپنے ردعمل میں کہا کہ پاکستانی عوام کو مبارک لوٹے فارغ، پنجاب حکومت کا جواز ختم، وفاقی حکومت فوری طور پر استعفیٰ دے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بیرونی مداخلت اور لوٹوں پر بنی حکومت کا ایک دن بھی اور چلنے کا کوئی جواز نہیں۔ اسد عمر نے کہا کہ تم بک جاتے ہو منڈی میں، کپتان میرا فور سیل نہیں۔ اس کے ٹائیگر فور سیل نہیں، یہ یوتھ میری فور سیل نہیں، یہ قوم میری فور سیل نہیں، اب سارے لوٹے چلے گئے، اب کوئی یہاں فور سیل نہیں۔ اسی طرح تحریک انصاف کے ترجمان فواد چودھری نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہبازشریف اور حمزہ شہباز اپنی اکثریت کھو چکے ہیں، وفاقی اور صوبائی دونوں حکومتیں ختم ہو چکی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے تاریخی فیصلہ دیا ہے،منحرف ارکان کا ووٹ شمار نہیں ہوگا، سپریم کورٹ کی رائے فیصلے کی ہوتی ہے، 25 ارکان کی نااہلی کا فیصلہ کل سنایا جانا ہے، شہبازشریف اور حمزہ شہبازکو آج ہی عہدے چھوڑ دینا چاہیے، صدرمملکت سے اپیل ہے وفاقی اور صوبائی اسمبلیاں توڑ کر نئے انتخابات کرائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ فیصلے پر قانونی ٹیم سمیت تمام پاکستانیوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، منحرف ارکان کا ووٹ گنا نہیں جائے گا، اصولی طور پر موجودہ حکومت ختم ہو گئی ہے، موجودہ حکومت نے ملکی معیشت کا بیڑا غرق کردیا ہے۔

رہنماء پی ٹی آئی فرخ حبیب نے کہا کہ حق اور سچ کی فتح پر عوام میں خوشی کی لہر نظر آرہی ہے، انحراف جمہوریت کو کمزور کرتا ہے، 63اے کی روح ہے کہ انحراف کو روکا جائے، اگر یہ فیصلہ پہلے آجاتا تو اتحادی کبھی ساتھ نہ چھوڑتے، اللہ کے ہر کام میں بہتری ہوتی ہے اچھا ہوا بلیک میلنگ سے چھٹکارا مل گیا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات