بہرے پن کا شکار سعودی یوٹیوبر اپنے جیسے لوگوں کا یوٹیوب پر استاد بن گیا

بدھ 18 مئی 2022 11:56

بہرے پن کا شکار سعودی یوٹیوبر اپنے جیسے لوگوں کا یوٹیوب پر استاد بن ..
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2022ء) اشاروں کی زبان میں نوجوان سعودی شہری عبداللہ الغامدی نے ایک ایسا انسانی مشن شروع کیا ہے جس کی طرف کم لوگوں کی توجہ جاتی ہے۔انہوں نے گونگے بہرے لوگوں کو یوٹیوب چینل پرمختلف سرگرمیوں کے طریقے سکھانے کا رضا کارانہ مشن شروع کیا ہے۔

(جاری ہے)

وہ یوٹیوب پرگونگے یا بہرے لوگوں کو اشاروں کی زبان میں نماز ادا کرنے، اسپتالوں کے مختلف سیکشنز، فاسفوڈ حاصل کرنے کے طریقے، کرنسیوں کی شناخت، رنگ اور حروف تہجی کے بارے میں معلومات فراہم کیں۔

میڈیارپورٹس کے مطابق الغامدی نے یہ معلومات ایک یوٹیوب چینل کے ذریعے فراہم کرنے کا فیصلہ کیا جو انہوں نے اسی مقصد کے لیے کھولا تھا اور وہ یہ معلومات امریکا سے اپنے چینل کے ذریعے نشر کرتے ہیں۔ وہ اس چینل کے ذریعے اب تک بہت سے مفید کلپس پیش کیے ہیں۔

متعلقہ عنوان :