ویتنام کی وزارت صحت کا 5سے 11سال کی عمر کے بچوں کے لیے کورونا ویکسین مہم تیز کرنے پر زور

بدھ 18 مئی 2022 12:02

ویتنام کی وزارت صحت کا 5سے 11سال کی عمر کے بچوں کے لیے کورونا ویکسین مہم ..
ہنوئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2022ء) ویتنام کی وزارت صحت نے ملک بھر میں 5 سے 11 سال کی عمر کے بچوں کے لیے کورونا ویکسی نیشن مہم تیز کرنے پر زور دیا ہے۔ چینی خبر رساں ادارے نے ویتنام کی وزارت صحت کے حوالے سے بتایا کہ ملک میں کورونا وائرس کے پھیلائو کو روکنے کے لیے 18سال یا اس سے زیادہ عمر کے افراد کے لیے کورونا کی تیسری خوراک کی مہم کو ترجیحی بنیادوں پر نمٹائیں گے۔

(جاری ہے)

ویتنام نے اس سے قبل رواں سال کی دوسری سہ ماہی میں 18 سال سے زیادہ عمر کے شہریوں کے لیے بوسٹر ڈوز اور5 سے 11 سال کی عمر کے بچوں کے لیے ویکسی نیشن مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا تھا جو طے شدہ وقت کی ہدف تک پہنچنے میں ناکام رہی۔ وزارت صحت نے کہا کہ ملک میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا ویکسین کی 217.4 ملین خوراکیں دے دی گئی ہیں جن میں 18سال سے زیادہ عمر کے افراد کوکورونا کی تیسری خوراک کی 57.1 ملین سے زیادہ اور 5 سے 11 سال کی عمر کے بچوں کو مجموعی طور پر تقریبا 2.7 ملین خوراکیں دے دی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ ویتنام میں 18 سال سے زیادہ عمر کے تقریبا 70 ملین افراد اور5 سے11 سال کی عمر کے 11.8 ملین بچے ہیں۔

متعلقہ عنوان :