پاکستان پیپلز پارٹی گلف و مڈل ایسٹ کے نئے بننے والے ڈپٹی سیکرٹری انفارمیشن عاطف گیلانی کی طرف سے عشائیہ دیا گیا

malik khurram shehzad awan ملک خرم شہزاد اعوان بدھ 18 مئی 2022 12:34

پاکستان پیپلز پارٹی گلف و مڈل ایسٹ کے نئے بننے والے ڈپٹی سیکرٹری انفارمیشن ..
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 مئی2022ء) ملنگ ریسٹورنٹ اینڈ کیفے بزنس بے میں پاکستان پیپلزپارٹی گلف و مڈل ایسٹ کی اعلی قیادت کے اعزاز میں عاطف گیلانی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات کیطرح سے پر تکلف عشائیہ دیا گیا۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صل اللہ علیہ والہ وسیم سے کیا گیا۔

صدارت صدر پاکستان پیپلزپارٹی گلف و مڈل میاں منیر ہانس نے کی۔

خطاب کے دوران میاں منیر ہانس نے کہا کہ ہم شب و روز پارٹی کے کیے کوشاں ہیں اور ہر ممکن کوشش کی جاری ھے۔

(جاری ہے)

کہ جیالوں کو ایک  پلیٹ فارم پر جمع کیا جاے۔اس موقع پر آپ نے تمام رہنماؤں  کا نئے عہدیداران سے کروایا۔ پیپلز پارٹی برطانیہ کے سینئر رہنماہ سلطان حیات نے خصوصی شرکت کی اور پیپلزپارٹی گلف و مڈل ایسٹ کے کردار کو سراہا۔


نظامت کے فرائض عرفان قمر گوندل ڈپٹی سیکرٹری جنرل گلف و مڈل ایسٹ نے انجام دے۔ دیگر رہنماؤں میں نثار خٹک۔ملک اسلم۔چوہدری سجاد۔ملک خرم شہزاد اعوان۔رضوان عبداللہ۔علی پرویز۔و دیگر شامل تھے۔ اختتام پر تمام مہمانوں نے کھانا کھایا اور ملنگ ریسٹورنٹ کی کارکردگی کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :