ایران،جاسوسی کے الزام میں گرفتارسویڈش سائنس دان کو اتوارکوپھانسی دی جائیگی

ایرانی حکام نے مقید سائنس دان کی بیٹی کو آگاہ کردیا،جاسوسی کے الزامات بے بنیاد ہیں،انسانی حقوق تنظیمیں

بدھ 18 مئی 2022 12:42

تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2022ء) ایران میں مقید سائنسدان احمد رضا جلالی کو جلد پھانسی دئیے جانے کا خدشہ ظاہر کیا جار ہا ہے جبکہ سفارتکاروں اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے کہا ہے کہ احمد رضا جلالی کے خلاف جاسوسی کے الزامات بے بنیاد ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق انسانی حقوق کی تنظیموں اور رشتہ داروں نے بتایا کہ ایرانی حکومت نے ایرانی نژاد سویڈش سائنسدان احمد رضا جلالی کی موت کی سزا کی ممکنہ تاریخ اکیس مئی مقرر کی ہے۔

(جاری ہے)

مقید سائنسدان کی بیوی ویدا مہرانیہ ان کو رہا کر کے سویڈن روانہ کرنے کا بھی مطالبہ کر رہی ہیں،کچھ مبصرین کا خیال ہے کہ جاسوسی کے الزام میں مقید سائنسدان کو موت کی سزا دینے کا اعلان اصل میں سابق ایرانی اہلکار حامد نوری کے خلاف چلایا جانے والا مقدمہ ہے۔مقید سائنسدان کی بیوی نے بتایا کہ ایرانی حکام نے ان کی انیس سالہ بیٹی کو مطلع کیا ہے کہ ان کے والد کو اکیس مئی کو پھانسی دے دی جائے گی۔ اس اطلاع کے بعد ان کی بیٹی اور بقیہ بچے اپنے والد کے لیے شدید فکر مند اور پریشان ہیں۔

متعلقہ عنوان :