مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور میں ہیڈ پنجند کے مقام پر دریا میں پانی کی سطح میں بہتری آتے ہی بند نہریں کھول دی گئیں

بدھ 18 مئی 2022 12:49

مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور میں ہیڈ پنجند کے مقام پر دریا میں پانی کی سطح ..
مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2022ء) مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور میں ہیڈ پنجند کے مقام پر دریا میں پانی کی سطح میں بہتری آتے ہی بند نہریں کھول دی گئیں عباسیہ کینال، پنجند کینال اور عباسیہ لنک کینال میں پانی چھوڑ دیا گیا۔ نہریں کھلنے سے چولستان،روہی، رحیم یار خان، صادق آباد لیاقت پور کے علاقوں میں نہری پانی پہنچے گا. ہیڈ پنجند کے مقام پر پانی کی سطح میں اضافہ ہونا شروع ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

عباسیہ لنک کینال میں 5500 کیوسک پانی چھوڑ دیا گیا ہے جبکہ پنجند کینال میں 3000 کیوسک فٹ پانی اور عباسیہ کینال میں 1250 کیوسک فٹ پانی چھوڑ دیا گیا ہے۔ عباسیہ لنک کینال کا پانی پیڈ قاسم سے گزرتا ہوا چولستان اور روہی کے علاقوں میں پہنچے گا جبکہ پنجند کینال رحیم یار خان کے علاقے صادق آباد اور لیاقت پور کے علاقوں کو سیراب کرے گی اور عباسیہ کینال کا پانی اوچ شریف اور تحصیل لیاقت پور کی ضروریات کو پورا کرے گا۔ ہیڈ پنجند پر اس وقت 9700 کیوسک فٹ پانی موجود ہے۔

متعلقہ عنوان :