چارسدہ میں انسداد ڈینگی آگاہی مہم جاری

بدھ 18 مئی 2022 13:06

چارسدہ  میں انسداد   ڈینگی آگاہی مہم  جاری
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2022ء) چارسدہ میں انسداد ڈینگی آگائی مہم جاری ہے ۔ڈپٹی کمشنر چارسدہ سعادت حسن کی خصوصی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ۔

(جاری ہے)

IIIچارسدہ کفایت اللہ نے انسداد ڈینگی آگاہی مہم کے سلسلے میں مختلف دکانداروں خصوصی طور پر ٹائر شاپس ،ورکشاپوں کو ڈینگی جیسے مہلک مرض کی روک تھام کے حوالے سے آگاہی دی کہ صاف پانی کو ایک جگہ جمع نہ ہونے دیں اور استعمال کے بعد پانی کو زائل کر دیں یا ڈھانپ کر رکھیں۔ کیونکہ صاف پانی ڈینگی مچھر کی افزائش کا ذریعہ بن سکتا ہے۔ علاوہ ازیں انہیں ڈینگی سے بچا کے لئے ضلعی انتظامیہ کا ساتھ دینے کی گزارش کی گئی تاکہ ڈینگی وائرس کا تدارک یقینی بنایا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :