ہیٹی میں پرتشدد واقعات انتہائی پریشان کن ہے،میشیل بیچلیٹ

بدھ 18 مئی 2022 13:15

ہیٹی میں پرتشدد واقعات انتہائی پریشان کن ہے،میشیل بیچلیٹ
پورٹ او پرنس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2022ء) اقوام متحدہ کی کمشنر برائے انسانی حقوق میشیل بیچلیٹ نے کہا ہے کہ ہیٹی میں پر تشدد واقعات انتہائی پریشان کن ہے۔ جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق میشیل بیچلیٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہیٹی کے دارالحکومت پورٹ او پرنس میں مسلح گروپوں کے مابین تصادم نے امن و امان کی صورتحال کو شدید متاثر کیا ہےگزشتہ چند برسوں میں قتل اور اغوا برائے تاوان کے واقعات میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ رواں سال گزشتہ ماہ23 اپریل سے 16 مئی کے درمیان 92 ایسے افراد قتل کیے گئے جن کا ان گروپوں سے کوئی تعلق نہیں تھا اور اس دوران ان گروپوں میں شامل 96 افراد بھی مارے گئے،113 افراد زخمی اور12 لاپتہ ہیں جبکہ 49افراد کو اغوا برائے تاوان کیا گیا تھا ان گروپوں کے مابین تصادم کے باعث تعلیمی ادارے اور تجارتی مراکزکو بند کرنا پڑتا ہے۔ واضح رہے کہ ان مسلح گروپوں نے دارالحکومت سے دوسرے شہروں کو جانے والی مرکزی شاہراہوں کو بھی بند کر رکھا ہے۔