فیصل آباد میں کورونا مریضوں کی پازیٹو شرح1 فیصدپر آگئی ،سی ای او ہیلتھ

بدھ 18 مئی 2022 13:24

فیصل آباد میں کورونا مریضوں کی پازیٹو شرح1 فیصدپر آگئی ،سی ای او ہیلتھ
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2022ء) فیصل آباد میں کورونا مریضوں کی پازیٹو شرح1 فیصدپر آگئی ہے ۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی فیصل آباد کے سی ای او ڈاکٹر بلال احمد نے بدھ کو اے پی پی کو بتایا کہ فیصل آباد کی تمام سرکاری اور پرائیویٹ لیبارٹریز میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران466 افراد کے کورونا وائرس ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے462افرادکے ٹیسٹ نیگیٹواور4 کے پازیٹو آئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایاکہ ابتک کووڈ19کے28377مریض صحت یاب بھی ہوچکے ہیں۔انہوں نے بتایا فیصل آباد میں کووڈکے مریضوں کیلئے مخصوص کئے گئے تینوں ہسپتالوں میں کل 321 بیڈز مختص ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ الائیڈ ہسپتال فیصل آبادمیں 119ڈی ایچ کیو ہسپتال میں 52اور گورنمنٹ جنرل ہسپتال غلام محمد آباد فیصل آباد میں 150بیڈزکووڈکے سلسلہ میں مخصوص ہیں۔