یو ای ٹی لاہور نے پنجاب کے انجینئرنگ اداروں میں داخلہ کیلئے انٹری ٹیسٹ رجسٹریشن کا آغاز کر دیا

بدھ 18 مئی 2022 13:24

یو ای ٹی لاہور نے پنجاب کے انجینئرنگ اداروں میں داخلہ کیلئے انٹری ٹیسٹ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2022ء) یو ای ٹی لاہور نے پنجاب بھرکے انجینئرنگ اداروں میں داخلہ کیلئے انٹری ٹیسٹ رجسٹریشن کا آغاز کر دیا۔رجسٹریشن کیلئے انٹری ٹیسٹ ٹوکن آن لائن اور حبیب بینک کی نامزد شاخوں پر 1500 کی ادائیگی پر دستیاب ہیں۔ٹوکن حاصل کرنے کی آخری تاریخ 30 جون 2022 ہے۔آن لائن ڈیٹا انٹری اور ایڈمٹ کارڈ پرنٹ کرنے کی آخری تاریخ 30 جون ہے۔

(جاری ہے)

حتمی ٹیسٹ 18 تا 22 جولائی کو لیا جائے گا۔ تجرباتی ٹیسٹ 15 اور 16 جولائی کو ہو گا۔انٹری ٹیسٹ کے نتائج کا اعلان 28 جولائی کو کردیا جائے گا۔طلبا انٹری ٹیسٹ سے متعلق تمام معلومات یو ای ٹی لاہور کی ویب سائٹadmission.uet.edu.pkسے حاصل کر سکتے ہیں۔محدود نشستیں ہونے کے باعث کسی بھی پریشانی سے بچنے کیلئے طلبا ٹوکن خرید کر رجسٹریشن کا عمل جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :