Live Updates

میڈیا تحریک آزادی میں برسر پیکار مقبوضہ کشمیر کے بہادر عوام کی آواز بنے‘چوہدری محمد رفیق نیئر

میگا ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے ریاست کی ترقی کی راہ ہموار ہو گی‘میڈیا مسئلہ کشمیر کو فوکس کرے

بدھ 18 مئی 2022 13:30

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2022ء) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات،سمال انڈسٹریز و ماحولیات چوہدری محمد رفیق نیئر کو معاون خصوصی براے اطلاعات بننے پر معاون خصوصی ہمراہ صدر ریاست جاوید چوہدری،پی ٹی آئی حلقہ تین کے راہنما سید زبیر حسین بخاری،سیکرٹری فنانس پی ٹی آئی سپورٹس اینڈ کلچر نمبردار تسلیم خان مغل،سید وقاص حسین شاہ و دیگر نے ہار ڈال کر مبارکباد پیش کی اور مٹھائی کھلائی اس موقع پر انھوں نے دوستوں کی محبت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جماعت نے جس اعتماد کا اظہار کیا ہے وہ ایک اعزاز ہے پاکستان تحریک انصاف کے منشور اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے ویژن صدر جماعت وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس خان کی ھدایات و راہنمائی میں اپنی ذمہ داریوں کو ادا کرنے کی کوشش کر رہا ہوں، انھوں نے کہا کہ میڈیا تحریک آزادی میں برسر پیکار مقبوضہ کشمیر کے بہادر عوام کی آواز بنے۔

(جاری ہے)

میڈیا کی ترقی اور اظہار رائے کی آزادی کسی بھی ریاست کی ترقی کیلیے اہمیت کی حامل ہے۔چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے ویژن کے مطابق متوسط طبقے کی خوشحالی کیلیے کام کر رہے ہیں۔میگا ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے ریاست کی ترقی کی راہ ہموار ہو گی۔میڈیا مسئلہ کشمیر کو فوکس کرے مقبوضہ کشمیر کے عوام ہماری خصوصی توجہ چاہتے ہیں۔

وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان کا فوکس ترقیاتی منصوبوں میں اضافے اور عام آدمی کی بہتری پر ہے جس کے لئے ٹھوس اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ایڈہاک ایکٹ کا خاتمہ ہماری حکومت کا اہم کارنامہ ہے جس سے ریاست کے نوجوانوں میں اپنے مستقبل کے حوالے سے امید کی کرن پیدا ہوئی ہے۔ایسے منصوبے جن پر کام رکا ہوا تھا انہیں دوبارہ شروع کر رہے ہیں صحت اور تعلیم پر فوکس ہے سیاحت کی ترقی ترجیح ہے۔

میڈیا کے ساتھ گاہے بگاہے انٹرکشن رہے گا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم آزادجموں و کشمیر سردار تنویر الیاس خان کی سربراہی میں قائم تحریک انصاف کی حکومت ریاست کے عوام کی فلاح و بہبود کیلیے پوری طرح سے سرگرم ہے۔ وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان کا ماٹو عام آدمی کی خدمت اور ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد کے ذریعے لوگوں کیلیے آسانیاں پیدا کرنی ہیں۔انہوں نے کہا کہ میڈیا ریاست کا اہم ستون ہے مثبت تنقید سے رہنمائی ملتی ہے اور لوگوں کے مسائل کی نشاندہی ہوتی ہے۔ میڈیا مسئلہ کشمیر پر فوکس کرے یہ انتہائی اہم معاملہ ہے اور بیس کیمپ کی حکومت اس سلسلے میں اپنی تمام تر توانائیاں بروئے کار لائے گی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات