پاکستان اوربین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے مشن کے درمیان قطر میں بات چیت کاآغاز

بدھ 18 مئی 2022 13:38

پاکستان اوربین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے مشن کے  درمیان  قطر  میں بات ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2022ء) پاکستان اوربین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) کے مشن کے درمیان بدھ کو قطرکے دارالحکومت دوحہ میں بات چیت کاآغازہوگیا۔

(جاری ہے)

وزارت خزانہ کے ترجمان نے بتایاکہ وفاقی وزیرخزانہ ڈاکٹرمفتاح اسماعیل، وزیرمملکت ڈاکٹرعائشہ غوث پاشا،سیکرٹری خزانہ حامدیعقوب شیخ، سٹیٹ بینک کے قائم مقام گورنرڈاکٹرمرتضی سید، چیئرمین ایف بی آر عاصم احمد اوروزارت خزانہ کے سینئرافسران اجلاس میں ورچوئل شرکت کررہے ہیں،وزارت خزانہ کی ٹیم ایک روز قبل دوحہ روانہ ہوگئی تھی۔

پاکستان اورآئی ایم ایف کے درمیان توسیعی فنڈسہولت کے تحت ساتویں جائزہ کیلئے مذاکرات ہورہے ہیں۔مذاکرات کی کامیابی کی صورت میں پاکستان کوبین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی جانب سے تقریباً ایک ارب ڈالرکی قسط مل جائیگی۔