فیسکو کا شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی بندش کے شیڈول کا اعلان

بدھ 18 مئی 2022 14:21

فیسکو کا شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی بندش کے شیڈول کا اعلان
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2022ء) فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی(فیسکو)نے شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی بندش کے شیڈول کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

فیسکو کے شعبہ تعلقات عامہ کے ترجمان طاہر محمود شیخ نے بتایا کہ برقی لائنوں کی ضروری مرمت،توسیع و تبدیلی اور گرڈ سٹیشن پرفوری نوعیت کی اہم مرمت کے کاموں کے باعث کل جمعہ20مئی کو صبح 8 سے دوپہر1بجے تک132کے و ی کھڑیانوالہ گرڈ سٹیشن کے نیو ایم کے سنز،ایم کے سنز،آرزو،حسن سپننگ ٹو،بسم اللہ میگنا،چوہدری والا اور سبوآنہ فیڈراور21مئی کو صبح 8 سے دوپہر1بجے تک 132کے وی فیڈمک گرڈسٹیشن کے فیڈمک،ہنڈائی نشاط،کوکا کولا،برائیٹوکیمیکل لمیٹڈ،کارس پینٹ،زاہد جی،الحافظ کریسٹو پلاسٹ،چین سن اور اورینٹ میٹریل فیڈر132کے و ی چک جھمرہ گرڈسٹیشن کے سکارپ ون فیڈرصبح ساڑھے 7سے دوپہر ساڑھے12بجے تک132کے و ی فیڈمک ٹو گرڈسٹیشن کے ہنڈائی نشاط فیڈر132کے وی فیڈمک گرڈسٹیشن کے فیڈمک،،کوکا کولا،کارس پینٹ، اور اورینٹ میٹریل فیڈر132کے و ی چک جھمرہ گرڈسٹیشن کے سکارپ ون فیڈرصبح 9سے سہ پہر 3 بجے تک132کے و ی شاہ کوٹ گرڈ سٹیشن کے رفیع کاٹن اور انجم ٹیکسٹائل فیڈر سے بجلی کی سپلائی معطل رہے گی۔