روس کے مبینہ جنگی جرائم کی تحقیقات کے لیے ٹیم یوکرین بھیج دی گئی، عالمی فوجداری عدالت

بدھ 18 مئی 2022 14:30

روس کے مبینہ جنگی جرائم کی تحقیقات کے لیے ٹیم یوکرین بھیج دی گئی، عالمی ..
دی ہیگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2022ء) انٹرنیشنل کرمینل کورٹ نے تفتیش کاروں، فورنزک ماہرین اور دیگر عملے سمیت بیالیس افراد کی ٹیم کو یوکرین بھیج دیا ہے۔ یہ ٹیم یوکرین میں روس کے مبینہ جنگی جرائم کی تحیقیقات کرے گی۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق عدالت کے وکیل برائے استغاثہ کریم خان نے کہاکہ اس ٹیم کی مدد سے عینی شاہدین کے بیانات حاصل کیے جائیں گے، فورنزک مواد کی نشاندہی کی جائے گی اور یہ ٹیم اس بات کو یقینی بنائے گی کہ ایسے شواہد جمع کیے جائیں جو مستقبل میں عدالتی کارروائیوں میں استعمال ہو سکیں۔

ایک اندازے کے مطابق روس کی جانب سے یوکرین حملے کے بعد سے ہزاروں افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔یوکرین کے مطابق روس کی جانب سے عام شہریوں کو ہلاک کیا گیا اور کلسٹر بموں کا استعمال بھی کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :