Live Updates

تاجر برادری کے مسائل کے حل کے لئے ہرممکن اقدامات کئے جائیں گے،اکبر ایوب خان

بدھ 18 مئی 2022 14:48

تاجر برادری کے مسائل کے حل کے لئے ہرممکن اقدامات کئے جائیں گے،اکبر ..
ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2022ء) ہری پور سے پی ٹی آئی کے ممبر صوبائی اسمبلی و سابق صوبائی وزیر اکبر ایوب خان نے کہا ہے کہ تاجر برادری کے مسائل کے حل کے لئے ہرممکن اقدامات کئے جائیں گے ۔ صوبائی حکومت بھی تاجروں کے مسائل کے حل کے تمام وسائل برئوے کار لا رہی ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے ہری پور چمبر آف کامرس کی جانب سے دی جانے والی عید ملن پارٹی سے خطاب کے دوران چمبر آف کامرس کے صدر محمد سلیم اعوان ، سابق صدر سید صفدر زمان شاہ و ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبران بھی موجود تھے ۔

ممبر صوبائی اسمبلی و سابق صوبائی وزیر اکبر ایوب خان نے کہا کہ ہماری ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ تاجروں کے مسائل کو حل کیا جائے ۔ اس حوالے سے صوبائی حکومت نے بھی بھر حوصلہ افزائی کی ہےکیونکہ تاجر ملکی معیشت کو مضبوط کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں ۔ ہری پور میں تجارتی سرگیوں میں اضافے کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کرتا رہوں گا۔ تاجروں کو جو بھی کوئی مسئلہ درپیش ہومجھے سے براہ راست رابطہ کریں کسی کے ساتھ ناانصافی و زیادتی نہیں ہونے دی جائے گی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات