سندھ کے بیراجوں پر پانی کی قلت برقرار، مختلف شہروں میں نہری نظام متاثر ہونے سے زراعت کے ساتھ پینے کے پانی کا بحران بھی شدید

بدھ 18 مئی 2022 15:05

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2022ء) سندھ کے بیراجوں پر پانی کی قلت میں کمی نہ آسکی، مختلف شہروں میں نہری نظام متاثر ہونے سے زراعت کے ساتھ پینے کے پانی کا بحران بھی شدید ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

سجاول میں پانی کے بحران کیخلاف کاشت کاروں نے احتجاج کرتے ہوئے حیدرآباد سجاول روڈ رکاوٹیں لگاکر بلاک کردی۔مظاہرین نے کہاکہ پانی کی قلت سے فصلیں تباہ اور زمینیں بنجر ہوگئی ہیں۔رپورٹس کے مطابق کوٹری بیراج اپ اور ڈائون اسٹریم میں پانی کی بحرانی صورتِ حال برقرار ہے۔سکھر بیراج کی رائس اور دادو کینال بند ہونے سے مختلف علاقوں میں پانی کا بحران بڑھ گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :