Live Updates

الیکشن کمیشن کا منحرف ارکان کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے سے مدد لینے کا فیصلہ

چیف الیکشن کمشنر نے اہم اجلاس طلب کر لیا، سپریم کورٹ کے فیصلے کا جائزہ لیا جائے گا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 18 مئی 2022 15:35

الیکشن کمیشن کا منحرف ارکان کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے سے مدد لینے ..
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔18 مئی 2022ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے منحرف ارکان کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے سے مدد لینے کا فیصلہ کر لیا۔اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی کے 25 منحرف ارکان پنجاب اسمبلی کے خلاف ریفرنسز کے کیس میں الیکشن کمیشن نے فیصلے کی کاپی کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا۔سپریم کورٹ نے گذشتہ روز صدارتی ریفرنس پر فیصلہ سنایا تھا، چیف الیکشن کمشنر نے اس سلسلے میں اہم اجلاس طلب کر لیا جس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کا جائزہ لیا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق منحرف ارکان کے کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے سے مدد لی جائے گی، الیکشن کمیشن سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں کیس کا فیصلہ سنائے گا۔دوسری جانب بتایا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے 25 منحرف ارکان پنجاب اسمبلی کے خلاف نا اہلی ریفرنسز پر فیصلہ موخر کردیا ہے اورالیکشن کمیشن نے ریفرنسز کا کیس ڈی لسٹ کردیا ہے . الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ منحرف اراکین کے خلاف نا اہلی ریفرنسز پرفیصلہ آج نہیں سنایا جائے گا فیصلہ سنانے سے پہلے فریقین کو نوٹسز جاری کیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی منحرف ارکان پنجاب اسمبلی کے خلاف ریفرنسز پرگزشتہ روز فیصلہ محفوظ کیا تھا جو آج سنایا جانا تھا ۔نجی ٹی وی کا کہنا ہے الیکشن کمیشن نے صدارتی ریفررنس کے حوالے سے سپریم کورٹ کے گزشتہ روزکے فیصلے کی تصدیق شدہ کاپی کے رجوع کیا ہے بتایا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن چاہتا ہے کہ وہ پنجاب اسمبلی کے منحرف اراکین کا فیصلہ سنانے سے پہلے سپریم کورٹ کے فیصلے پر غور کرئے. ادھرتحریک انصاف پنجاب کے صدر اور سابق وفاقی وزیرشفقت محمود نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کو سمجھ ہی نہیں آرہی کہ منحرف اراکین نے پارٹی چھوڑی ہے یا نہیں الیکشن کمیشن کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شفقت محمود نے کہا کہ الیکشن کمیشن کس طرح کا رویہ اپنا رہا ہے وہ سب کے سامنے ہے جبکہ منحرف اراکین سے متعلق عوامی رد عمل کو سب نے دیکھا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات