سندھ ہائی کورٹ نے سندھ میں پانی بحران سے متعلق درخواست منظور کرتے ہوئے 18 مئی کو سماعت کی تاریخ مقرر کردی

بدھ 18 مئی 2022 16:09

سندھ ہائی کورٹ نے سندھ میں پانی بحران سے متعلق درخواست منظور کرتے ہوئے ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2022ء) سندھ ہائی کورٹ نے سندھ میں پانی بحران سے متعلق درخواست منظور کرتے ہوئے 18 مئی کو سماعت کی تاریخ مقرر کردی۔ دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا تھا کہ پوری سندھ میں پانی کی قلت ہے، سندھ کو اپنے حصے کا پانی نہیں دیا جارہا۔ سندھ میں پینے اور زراعت کی لیے پانی نہیں ہے، جانور بھی مر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ارسا اس معاملے پر اچھی طرح واقف ہے پھر بھی پانی بند ہے۔ صوبے کے کروڑوں لوگ متاثر ہیں اور زمینیں بنجر ہورہی ہے۔ سکھر، گڈو اور کوٹڑی بیراج میں پانی کی قلت پر رپورٹ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا جائے۔ پانی چوری اور اختیارات کا غلط استعمال کرنے پر جوڈیشل انکوائری بنائی جائے۔ ارسا کو پابند کیا جائے کہ وہ سندھ کو اپنے حصے کا پانی دے۔ درخواست میں ارسا، وزرات آبی ذخائر اور سیکریٹری زراعت کو فریق بنایا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :