ریفری پر حملہ کرنے والے بھارتی پہلوان پر تاحیات پابندی

بدھ 18 مئی 2022 16:32

ریفری پر حملہ کرنے والے بھارتی پہلوان پر تاحیات پابندی
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2022ء) بھارتی پہلوان ستیندر ملک پر تاحیات پابندی لگا دی گئی، انہوں نے ریفری پر حملہ کیا تھا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق ہریانہ کے پہلوان ستیندر ملک نے کامن ویلتھ گیمز کے ٹرائلز میں ریفری پر حملہ کیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ستیندر نے نئی دہلی میں ہوئے ٹرائلز میں ریفری جگبیر سنگھ کو گالیاں دیں اور تھپڑ مارے۔بھارتی میڈیا کے مطابق کشتی کے دوران ایک ریویو پوائنٹ پر ستیندر ملک کے اعتراض کی وجہ سے جھگڑا شروع ہوا۔

متعلقہ عنوان :