ڈیرہ اسماعیل خان،گھریلو ناچاقی پر شوہر نے بیوی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا، مقدمہ درج

بدھ 18 مئی 2022 16:34

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2022ء) گھریلو ناچاقی پر سفاک شوہر نے بیوی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا، مقدمہ درج ۔ تھانہ صدر کی حدود علاقہ گمل خور د میں سفاک شوہر نے گھریلو تنازع پر اپنی بیوی کو فائرنگ کرکے بے رحمی سے قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگیا ۔

(جاری ہے)

پولیس نے مقتولہ کے والد کی رپورٹ پر ملزم کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیاہے۔