میں 157 ، 158 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہمیشہ باؤلنگ کرتا تھا : شعیب اختر

160 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے باولنگ نہیں کر پارہا تھا، اپنے ساتھ ٹائر باندھ کر بھاگنا شروع کیا ،پھر ٹرک کو تقریباً 5 میل کھینچ کر لیجانے کی ٹریننگ شروع کردی: انٹرویو

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 18 مئی 2022 16:26

میں 157 ، 158 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہمیشہ باؤلنگ کرتا تھا : شعیب ..
راولپنڈی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 18 مئی 2022ء ) سابق ٹیسٹ کرکٹر شعیب اختر نے 100 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے باؤلنگ کروانے کی ٹریننگ کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا ہے کہ میں 157 اور 158 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے ہمیشہ باؤلنگ کرتا تھا۔ ایک انٹرویو میں شعیب اختر نے کہا کہ 157 اور 158 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے تو کرنا تھا باؤلنگ تاہم 160 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے نہیں کر پارہا تھا، میں نے اپنے ساتھ ٹائر کو باندھ کر بھاگنا شروع کیا ،ٹریننگ کم لگی۔

انہوں نے کہا کہ پھر اسلام آباد میں رات کے وقت چھوٹی گاڑی کو کھینچنا شروع کیا تاہم وہ بھی کم لگا، پھر ٹرک کو تقریباً 5 میل کھینچ کر لے جانے کی ٹریننگ شروع کردی۔ سابق فاسٹ باؤلر نے کہا کہ ورزش کرتے وقت میں نے ڈمبل کا وزن دو گنا اٹھانا شروع کردیا، میں نے 22 یارڈ پچ کی بجائے 26 یارڈ کی پچ پر باؤلنگ کروانا شروع کی، 26 یارڈ پر باؤلنگ کروا کر میں نے 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے باؤلنگ کروانے کا ہدف رکھا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میں نے نئے گیند کی بجائے پھٹے ہوئے پرانے گیندوں سے 26 یارڈز کی پچ پر باؤلنگ کروانا شروع کی، میں نے اپنے جسم کے میکینکس کے ساتھ تبدیلی کرنا شروع کی، 26 یارڈ کی پچ پر پریکٹس کرنے کے بعد میرا 22 یارڈ کی پچ پر رفتار بڑھ گئی۔ شعیب اختر نے کہا کہ 2003ء ورلڈکپ میں ساتھی کھلاڑی کہہ رہے تھے کہ گیند بہت تیز آرہا ہے، بیٹرز کو نہ زخمی کردینا، میں نے ساتھی کھلاڑیوں کو کہا کہ میں ورلڈ کپ 2003ء میں تیز رفتار گیند بازی کا ریکارڈ توڑ دوں گا۔ واضح رہے کہ سابق بھارتی ٹیسٹ کرکٹر وریندر سہواگ نے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کے بولنگ ایکشن کو غیرقانونی قرار دے دیا۔