آپریشن بلیو سٹار کی برسی سے قبل بھارتی پنجاب میں مزید فورسز کی تعیناتی کی منظوری دیدی گئی

بدھ 18 مئی 2022 18:25

چندی گڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2022ء) آپریشن بلیو سٹار کو 38برس مکمل ہونے سے قبل سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے جلد ہی بھارتی پیراملٹری فورسز کی دس کمپنیاں پنجاب میں تعینات کی جائیں گی۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی وزارت داخلہ نے ریاستی حکومت کی درخواست پر پنچاب میں اضافی فورسز کی تعیناتی کی منظوری دے دی ہے۔

(جاری ہے)

جون 1984میںبھارتی فوجیوں نے سکھوں کے مقدس ترین مقام گولڈن ٹیمپل پر حملہ کر کے سکھوں کے روحانی پیشوا جرنیل سنگھ بھنڈرا نوالہ سمیت ہزاروں سکھوں کا قتل عام کیاتھا۔ حملے میں بھارتی فوج نے سکھوں کے اس مقدس گردوارے کو بھی تباہ کر دیا تھا۔ڈائریکٹر جنرل پولیس وی کے بھورا نے کہاہے کہ جون کے پہلے ہفتہ میں آپریشن بلیو اسٹار کی برسی کے پیش نظر اضافی سیکورٹی کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ عام طور پر جون میں گھلوگھرا ہفتہ کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے اضافی فورس کی ضرورت ہوتی ہے۔ریاست میں بھارتی پیراملٹری فورسز کی دس کمپنیوں کے ذریعے ایک ہزار اہلکار تعینات کئے جائیں گے جبکہ پنجاب پولیس 80اہلکار وں پر مشتمل ہے ۔