مظفرآباد ‘ بنت حواء کی بیٹی دن دیہاڑے بیدردی سے قتل

متعلقہ پولیس انتظامیہ قاتلوں کی آلہ کار بن گئی ملزموں سے ملاقاتیں کروانے میں معاونت کررہی ہے

بدھ 18 مئی 2022 18:54

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2022ء) نہ زمین پھٹی نہ آسمان سے کوئی عذاب نازل ہوا_ بنت حواء کی بیٹی دن دیہاڑے بیدردی سے قتل مگر افسوس انسانی حقوق کی تنظیمیں خاموش متعلقہ پولیس انتظامیہ قاتلوں کی آلہ کار بن گئی ملزموں سے ملاقاتیں کروانے میں معاونت کررہی ہے _ کیا ایک معصوم پھول کی زندگی کا خاتمہ کرنے والے اتنے طاقتور ہیں_راہ گزر کے کہنے کے باوجود انتظامیہ کپڑے برآمد کرنے میں ناکام انتظامیہ سستی کا مظاہرہ کیوں کررہی ہی کیا قانون اتنا بے بس اور لاچار ہو گیا ہے _ کیا قانون کے محافظوں کی ایمانی غیرت ختم ہو گی ہی کیا انتظامیہ قاتلوں کو رعایت دیں کر انسانیت اور انصاف کا سرے عام قتل نہی کررہی ہی14 مئی 2022 کو مظفرآباد چہلہ بانڈی میں ایک ماں کی لاڈلی اور باپ کی لخت جگر مصباح ندیم کو ریاست آزاد کشمیر میں دن دیھاڑے بے رحمی سے قتل کر دیا گیا__ اس معصوم کا صرف اتنا قصور تھا کے وہ ان وحشی درندوں کو 5مرلہ زمین 50 لاکھ روپیے مہیا کر کے نا دیں سکی _ جن سے ان ظالم درندوں کی بھوک مٹ سکتی:یاد رہے سخی فارسٹر نے اس سے پہلے اپنی والدہ کا زمین کا اپنے ماموں سیحصہ بھی لیا تھا اور اس کے بعد اپنی بیوی کا اس کے بھاہئوں سے بھی حصہ لیا ہے اور اب بہو کا حصہ لینے کے چکر میں تھا ریاست آزاد کشمیر بھر کے غیور باشعور غیرت مند عوام سول سوسائٹی انسانی حقوق کی تنظیمیں پرنٹ میڈیا الیکٹرانک میڈیا سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ سیاسی سماجی دیگر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے جو درد انسانیت رکھتے ہیں ان سے گزارش ہے کے ریاست آزاد کشمیر چہلہ بانڈی میں قتل ہونے والی مصباح شھید کیلیے بھر پور آواز اٹھائے _ اور اس کے گرفتار قاتلوں کو سزا دلوانے میں میں بھر پور کردار آدا کریں _ انصاف کے منتظر ماں باپ آزاد کشمیر کے چیف جسٹس اور اء جی آزاد کشمیر اور متعلقہ انتظامیہ سے انصاف کے منتظر۔