پاکستان میں موجود چینی شہریوں کی سکیورٹی یقینی بنانے کیلئے ریاست تمام وسائل استعمال کررہی ہے،راناثناء اللہ

بدھ 18 مئی 2022 23:07

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مئی2022ء) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنائ اللہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں موجود چینی شہریوں کی سکیورٹی یقینی بنانے کیلئے ریاست تمام وسائل استعمال کررہی ہے،وزیراعظم شہبازشریف سکیورٹی کے معاملات کی خود نگرانی کررہے ہیں،کراچی یونیورسٹی دہشت گردی واقعے میں ملوث تمام کرداروں کوقرارواقعی سزا دینگے ،وزارت داخلہ میں فارن نیشنل سکیورٹی سیل کا قیام عمل میں لایا گیا ہے، دشمن عناصر کی پاک چین دوطرفہ تعلقات خراب کرنے کی مذموم سازشوں کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دینگے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے چین کے محکمہ خارجہ سلامتی امورکے کونسلر وینگ ڈیکشیوؤ سے ملاقات کے دوران کیا ۔ جنہوں نے چینی ناظم الامور کے ہمراہ وزیر داخلہ رانا ثنائ اللہ سے ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

ملاقات میں پاک چین دوطرفہ تعلقات سمیت ،باہمی دلچسپی کے دیگرامور پر بات چیت کی گئی ۔ پاکستان میں موجود چینی شہریوں کی سکیورٹی کویقینی بنانے کے حوالے سے اقدامات پر بھی تبادلہ خیال ملاقات میں اس عزم کااظہار کیا گیا کہ کراچی دہشت گردی جیسے واقعات سے پاکستان اور چین کے درمیان تعلقات متاثرنہیں ہونگے۔

سکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے وزارت داخلہ اور چینی سفارتخانے کے درمیان روابط مزید موثر بنانے پراتفاق کیا گیا ۔ وزیر داخلہ نے کراچی یونیورسٹی دہشت گردی واقعے میں چینی شہریوں کی جانوں کے ضیاع پر دکھ اورافسوس کا اظہار کیا ۔چینی کونسلر کا کہناتھا چین پاکستان کے ساتھ جاری ترقیاتی منصوبوں میں مالی اورتکنیکی معاونت جاری رکھے گا۔ چینی قیادت پاکستان اور چین کیعوام کے درمیان تعلقات کوانتہائی قدرکی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

شرپسندعناصر کی پاک چین تعلقات خراب کرنے کی کسی بھی سازش کوملکر ناکام بنائیں گے۔ چینی کونسلر نے کہا خواہش ہے کراچی یونیورسٹی دہشت گردی واقعے کی تحقیقات جلدمکمل ہوں اور مجرمان اپنے انجام کو پہنچیں۔ وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا پاکستان میں موجود چینی شہریوں کی سکیورٹی یقینی بنانے کیلئے ریاست تمام وسائل استعمال کررہی ہے۔ وزیراعظم شہبازشریف چینی شہریوں کی سکیورٹی کے معاملات کی خود نگرانی کررہے ہیں۔

کراچی یونیورسٹی دہشت گردی واقعے میں ملوث تمام کرداروں کوقرارواقعی سزا دینگے۔ رانا ثنائ اللہ نے کہا وزارت داخلہ میں فارن نیشنل سکیورٹی سیل کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ ڈیسک کے قیام کا مقصد پاکستان میں غیرملکی باشندوں ؛بلخصوص چینی شہریوں کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لئے موثررابطہ کاری ہے۔ سی پیک منصوبوں پر کام کرنے والے چینی باشندوں کیلئے فٴْول پروف سکیورٹی کے انتظامات کیے گئے ہیں۔

دہشت گردی کے ایسے واقعات نہ ہوں؛ انکے لئے وفاق اورصوبوں کے درمیان کوارڈینیش کو موثر بنایا جاررہاہے۔رانا ثنائ اللہ کا کہناتھا پاکستان اور چین کے درمیان تعلقات تاریخی اور انتہائی دیرینہ ہیں۔ دشمن عناصر کی دوطرفہ تعلقات خراب کرنے کی مذموم سازشوں کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دینگے۔ رانا ثنائ اللہ ملاقات میں سیکرٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھر بھی شریک ہو ئے۔ سیکرٹری داخلہ نے کراچی یونیورسٹی دھماکے میں چینی شہریوں کی جانوں کے ضیاع پرافسوس کااظہار کیا۔