Live Updates

امریکا پاکستان میں اپنی مرضی کی حکومت نہیں بنا سکتا، اسد قیصر

قوم عمران خان کی ساتھ کھڑی ہے، پاکستانی کسی کے غلام نہیں، سابق سپیکر کا تاجروں سے خطاب

بدھ 18 مئی 2022 23:27

مالا کنڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2022ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماء و سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ امریکا پاکستان میں اپنی مرضی کی حکومت نہیں بنا سکتا،قوم عمران خان کی ساتھ کھڑی ہے، پاکستانی کسی کے غلام نہیں۔

(جاری ہے)

تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر نے کہا کہ قوم چیئرمین عمران خان کی ساتھ کھڑی ہے، پاکستانی کسی کے غلام نہیں، مالا کنڈ کے عوام آزادی مارچ کا ہر اول دستہ ہیں۔انہوں نے کہاکہ عمران خان آزادی اور غلامی سے نجات کی جنگ لڑ رہے ہیں، قوم اپنے محفوظ روشن مستقبل کے لیے عمران خان کے ساتھ ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات