Live Updates

آزادی مارچ کو خیبرپختونخوا کے لوگ کامیاب بنائیں گے،محمود خان

یہ پی ٹی آئی نہیں قومی خودمختاری کی جنگ ہے، پختون قوم کبھی غلطی قبول نہیں کرتی، ہم آدھی روٹی کھائیں گے لیکن آئی ایم ایف غلامی سے نجات حاصل کریں گے،وزیراعلی خیبرپختونخوا کا اجتماع سے خطاب

بدھ 18 مئی 2022 23:27

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2022ء) وزیر اعلی خیبرپختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ آزادی مارچ کو خیبرپختونخوا کے عوام کامیاب بنائیں گے، یہ خودمختاری کی جنگ ہے، پختون قوم کبھی غلطی قبول نہیں کرتی، ہم آدھی روٹی کھائیں گے لیکن آئی ایم ایف غلامی سے نجات حاصل کریں گے۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان نے لوئر دیر کا دورہ کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ پی ٹی ائی کی جنگ نہیں، قوم کی خودمختاری کی جنگ ہے، پختون قوم کبھی غلطی قبول نہیں کرتی، ہم آدھی روٹی کھائیں گے لیکن آئی ایم ایف غلامی سے نجات حاصل کریں گے، آزادی مارچ کو خیبرپختونخوا کے لوگوں کامیاب بنائیں گے۔وزیراعلی کے پی نے کہا کہ بدقسمتی سے ماضی کے حکمران بیرونی طاقتوں کے غلام رہے ہیں لیکن ہماری سیاست کا مقصد لوگوں کی خدمت کرنا ہے، پوری قوم عمران خان کے ساتھ ہے، بہت جلد انتخابات ہونے جا رہے ہیں ہم پھر سے اقتدار میں آئیں گے، منحرف اراکین کے ووٹ سے متعلق فیصلے پر اعلی عدلیہ کا مشکور ہوں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات