قصبہ دوالمیال، قتل کی دھمکیاں دینے والے شخص کیخلاف مقدمہ درج

بدھ 18 مئی 2022 21:13

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2022ء) قصبہ دوالمیال تھانہ چوآسیدنشاہ کے علاقے میں قتل کی دھمکیاں دینے والے شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔اشفاق احمد ولد ممتاز احمدچوآسیدنشاہ پولیس کو بتایا کہ کہ میں محلہ میرا دوالمیال کا رہائشی ہوں ہم دو بھائی ہیں دوسرا بھائی مشتاق احمد شاہ ہے جو شادی شدہ ہے اور MESمیں ملازمت کرتا ہے اور والد ضعیف العمر ہیں ۔

(جاری ہے)

والد ممتاز احمد اور مشتاق احمد کے بیوی بچے اپنے گھر میں موجود تھے کہ مسمی وسیم سجاد ولد اعجاز احمد ساکن محلہ میرا دوالمیال جو کہ میرا چچازاد بھائی ہے نے ہمارے مین گیٹ کو باہر سے تالا لگادیااور قتل کی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اب کوئی تالا نہیں کھولے گا ، میرا اس حویلی میں حصہ ہے جبکہ وسیم سجاد کے والد اعجاز احمد کی علیحدہ حویلی تھی جو اعجاز احمد نی2017میں رحمان طارق ولد محمد طارق قوم اعوان ساکن دیہہ کو فروخت کردی تھی ، وسیم سجاد کا ہمارے گھر کے ساتھ کوئی تعلق واسطہ نہ ہے، وسیم سجاد نے ہمارے گھر کے مین کو باہر سے تالا لگا کر ہماری فیملی کو حبس بے جا میں رکھ کر اور قتل کی دھمکیاں دے کر سخت زیادتی کی ہے۔

اے ایس آئی عنصر پرویز نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔