بلوچستان میں دہشتگردو اسلم عرف اچھوکی بیوی کی جانب سے خواتین کو دہشتگردی کیلئے تیار کئے جانے کاانکشاف

بدھ 18 مئی 2022 21:13

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2022ء) ترجمان بلوچستان حکومت فرح عظیم شاہ نے کہا ہے کہ تربت میں سکیورٹی اداروں کی دہشتگردوں کے خلاف کارروائی میں گرفتار خاتون کے ذریعے بہت سے انکشافات سامنے آئے ہیں،دہشتگرد اچھو کی بیوی مزید خواتین کو تیار کر رہی ہے ،دہشتگردی کے واقعات میں خواتین کا استعمال مکروہ فعل ہیں،دہشتگردی میں بیرونی ہاتھ ملوث ہیں،بہت جلد ہمارے قانون نافذ کرنیوالے ادارے اصل کرداروں تک پہنچ جائیں گے،چینی کمپنیوں کی جانب سے بلوچستان چھوڑنے کی خبریں بے بنیاد ہیں،بلوچستان کا استحکام پاکستان کا استحکام ہے،عبدالقدوس بزنجو کے خلاف تحریک عدم اعتماد ناکام ہوگی، مسنگ پرسنز کا معاملہ انتہائی حساس ہے ۔

ترجمان بلوچستان حکومت فرح عظیم شاہ نے یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ 16 تاریخ کوسی ٹی ڈی مکران رینج اور خفیہ ادروں نے کارروائی کی،تربت کے ایک مکان سے نورجہاں اور اس کے ساتھی کو گرفتار کیا،ان کا تعلق بی ایل اے کی ذیلی شاخ مجید بریگیڈ سے ہے ،انکے قبضے سے گرینڈ،خود کش جیکٹس،دھماکہ خیز مواد برآمد کیں،ان کیخلاف تھانہ مکران میں مقدمہ درج ہوا،انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا،اس خاتون کے ذریعے بہت سے انکشافات سامنے آئیں،یہ خاتون اب زیر حراست ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ دہشتگردی کے واقعات میں خواتین کا استعمال مکروہ فعل ہیں۔ انہوںنے کہاکہ دہشتگرد اسلم عرف اچھو کی بیوی مزید خواتین کو تیار کر رہی ہے ۔انہوںنے کہاکہ خفیہ اداروں کو مزید کامیاباں مل رہی ہیں۔انہوںنے کہاکہ وحیدہ،حمیدہ اور فہمیدہ نامی خواتین کے نام سامنے آئے ہیں،ان خواتین کے مطابق مزید بلوچ خواتین کو دہشتگردی کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے۔

انہوںنے کہاکہ بیرونی ہاتھ دہشتگردی میں ملوث ہیں۔ انہوںنے کہاکہ نور جہاں نامی خاتون نے مالی معاونت ہونے کا انکشاف کیا ہے،ایک ندیم نامی شخص دبئی سے پیسے بھیجتے تھے۔انہوںنے کہاکہ بیرونی ممالک میں بیٹھ کر پاکستان میں دہشتگردی کروا رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ وزیراعلی عبدالقدوس بزنجو نے ان کو ملک میں آکر قومی دھارے میں شامل ہونے کی دعوت ہے ۔

انہوںنے کہاکہ بہت سے ممالک پاکستان کو مستحکم نہیں دیکھنا چاہتے۔ انہوںنے کہاکہ بلوچ خواتین کو ملک کے خلاف استعمال کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتے،اس میں بلا شبہ بیرونی پاتھ ملوث ہیں۔انہوںنے کہاکہ بہت جلد ہمارے قانون نافذ کرنیوالے ادارے اصل کرداروں تک پہنچ جائیں گے۔انہوںنے کہاکہ خواتین اور نوجوانوں کی سرپرستی کرنیوالے لوگ برین واشنگ کرتے ہیں۔

انہوںنے کہاکہ وزیراعلیٰ بلوچستان نے حال پی میں بلوچستان کی ترقی کیلئے ریکوڈک کا منصوبے کا معاہدہ کیا،ریکوڈک جیسا منصوبہ پاکستان کی تاریخ میں کبھی نہیں ہوا۔ انہوںنے کہاکہ شرپسند عباصر کو ایسے منصوبے ہضم نہیں ہو رہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ گزشہ حکومت میں بھی تحریک عدم اعتماد لانے والے متحرک تھے،پچھلی حکومت کیخلاف بھی تحریک عدم اعتماد لانے میں یہی لوگ پیش پیش تھے،عدم اعتماد کی تحریک ناکام ہوگی ۔

انہوںنے کہاکہ احساس محرومی کا تذکرہ بند ہونا چاہیے،بلوچستان میں اس وقت اہم منصوبے جاری ہے،بلوچستان کا استحکام پاکستان کا استحکام ہے۔ انہوںنے کہاکہ مسنگ پرسنز کا معاملہ انتہائی حساس ہے ۔ ایک سوال پر انہوںنے کہاکہ چینی کمپنیاں بلوچستان چھوڑنے کی خبریں بے بنیاد ہیں،مزید کمپنیاں بلوچستان آرہی ہیں،دو مزید چینی کمپنیاں بھی آ رہی ہیں۔