خیبرپختون خوا میں کم آمدنی والے گھرانوں کو مفت راشن کیلئے فوڈ کارڈ کا اجراء

اسکیم سے 50 لاکھ افراد اور 10 لاکھ خاندان مستفید ہوں گے، رپورٹ

بدھ 18 مئی 2022 21:39

خیبرپختون خوا میں کم آمدنی والے گھرانوں کو مفت راشن کیلئے فوڈ کارڈ ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2022ء) خیبرپختون خوا میں مستحق خاندانوں کو راشن کے لئے 2100 روپے ماہانہ دیئے جائیں گے جس کیلئے فورڈ کارڈ کا اجرا کردیا گیا ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیر اعلی محمود خان نے صوبے کے کم آمدنی والے گھرانوں کو مفت راشن کی فراہمی کے لئے فوڈ کارڈ اسکیم کا اجراء کردیا ہے، اس اسکیم کے تحت 25 ہزار سے کم ماہانہ آمدنی والے گھرانوں کو بنیادی آشیائے خوردونوش کی خریداری کے لئے نقد رقم فراہم کی جائے گی۔

انصاف فوڈ کارڈ اسکیم کے ذریعے مستحق خاندانوں کو ماہانہ 2100 روپے دیئے جائیں گے، اسکیم سے 50 لاکھ افراد اور 10 لاکھ خاندان مستفید ہوں گے، جب کہ اس اسکیم پر سالانہ 26 ارب روپے لاگت آئے گی۔اسکیم پر عملدرآمد کے لئے محکمہ خوراک اور بینک آف خیبر کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط۔

(جاری ہے)

کی تقریب وزیر اعلی ہاوس میں منعقد ہوئی جس میں وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان تقریب کے مہمان خصوصی تھے، اس موقع پر انہوںنے کہاکہ صحت کارڈ اسکیم کے بعد فوڈ کارڈ اسکیم پی ٹی حکومت کا ایک اور تاریخی اور غریب پرور منصوبہ ہے، صوبائی حکومت نے نادار لوگوں کو تعاون فراہم کرنے کا ایک اور وعدہ پورا کیا، ابتدائی طور پر صوبے کے کم آمدنی والے 10 لاکھ گھرانوں کو اشیائے خوردونوش کی خریداری کے لئے معاونت فراہم کی جائے گی، اگلے مرحلے میں مزید خاندانوں کو بھی اسکیم میں شامل کیا جائے گا، یکم جولائی سے اسکیم کا باقاعدہ آغاز کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :