وزیراعلی گلگت بلتستان خالد خورشید کا سید مہدی شاہ کے خاندان سے ٹیلی فونک رابطہ

بدھ 18 مئی 2022 21:42

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2022ء) وزیراعلی گلگت بلتستان خالد خورشید نے سابق وزیراعلی گلگت بلتستان سید مہدی شاہ کے خاندان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ۔انہوں نے سابق وزیر اعلی کی علالت پر عیادت کی اور انکی جلد صحت یابی کی دعا کی ۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے خاندان کو سابق وزیراعلی کے علاج و معالجہ کے حوالے سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے انتظامیہ اور محکمہ صحت کو ہدایت کی ہے کہ وہ علیل سابق وزیراعلی کیلئے علاج و معالجہ کی بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں اور مشکل کی اس گھڑی میں ان کے خاندان کو مکمل معاونت فراہم کریں۔