Live Updates

عمران خان ملک میں فساد اور فتنے کی جڑ ہے وہ ملک میں ڈکیٹیٹر بننا چاہتے ہیں ،سردار سر بلند خان جوگیزئی

بدھ 18 مئی 2022 21:15

لورالائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2022ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات سردار سر بلند خان جوگیزئی نے کہا ہے کہ عمران خان ملک میں فساد اور فتنے کی جڑ ہے وہ ملک میں ڈکیٹیٹر بننا چاہتے ہیں انہوں نے ہمیشہ ملک میں پارلیمانی نظام کے خلاف کام کیا جسکی اپوزیشن اور پی ڈی ایم نے بھر پو ر مخالفت کی ہے ۔

(جاری ہے)

یہ بات انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہاکہ اگلا دور پی پی پی کا ہوگا وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری ملک کے سب سے کم عمر وزیر اعظم بنیں گے اور بی بی شہید کے ادھورے مشن کو وہ پورا کرینگے انہوں نے کہا کہ سابق صدر آصف علی زرداری مفاہمت اور سیاست کے بادشاہ ہیں وہ کسی بھی وقت حکومت کا دھڑن تختہ کر نے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں انہوں نے کہا کہ 29مئی کو لورالائی سمیت پورے صوبے میںبلدیاتی الیکشن میں کلین سویپ کرینگے انہوں نے کہاکہ عمران خان اس وقت اسٹیلبشمنٹ کو تقسیم کرنے کی سازش کررہے ہیں جسکا انھیں خمیازہ بھگتنا ہوگا انہوں نے کہا کہ ملک میں الیکشن 2023 میں ہونگے یہ فیصلہ تمام حکومتی اتحادیوں کا ہے عمران خان لاکھ جلسے کرلیں ہم نے بھی کمر کس لی ہے جہاں جہاں عمران خان جلسے کرینگے ہم انکے بعد وہاں پر بڑے اور تاریخی جلسہ کرکے دیکھائینگے انہوں نے کہ عمران خان کی چار سال کی کارکردگی نہ ہونے کے برابر ہے انہوں نے کوئی قابل زکر کام نہیں کیا بلکہ ملک کو معا شی طور پر تباہی سے دوچار کیا اور ملک کو بحرانوں میں مبتلا کیا جسکا نقصان آج ملک اور عوام کو برداشت کرنا پڑ رہا ہے انہوں نے کہا کہ جبکہ وفاق میں ہماری اتحادی حکومت کے وزیر اعظم شہباز شریف نے کئی مرتبہ اوگراہ کے جانب سے پیٹرولیم کی قمیتوں میں اضافے کی سمری کو مسترد کرتے ہوئے نرخ برقرار رکھنے کا تاریخی فیصلہ کرکے عوام پر پیٹرول بم گرانے سے بچا لیا انہوں نے کہا کہ ملک میں آج عوامی راج ہے عوام کی ترقی وخوشحالی کیلئے ہر قدم اٹھائینگے ملک میں نئے الیکشن انتخابی اصلاحات اور معاشی صورتحال درست ہونے کے بعد ہی اپنے وقت پر کرائینگے انہوں نے کہا کہ ملک میں عمران خان کیلئے ماحول سازگار نہیں ہے ووہ کھبی بیرونی سازش اور کھبی اسٹیبلشمنٹ کی مداخلت کو جواز بناکر اپنی حکومت کے کاتمے کا رونا روتے ہیں اور اب ایک اور نئی بحث چھیڑ دی ہے کہ مجھے قتل کرنے کی سازش ہورہی ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ انکی زہنی کیفیت درست نہیں انہوں نے کہا کہ اقتدار کے خاتمے کے بعد ہی وزیر اعظم نے وزارت داخلہ کو سختی کے ساتھ ہدایت جاری کر دی تھی پیپلز پارٹی شرافت برداشت اور تحمل کی سیاست کرتی ہے سیاست برداشت اور ایک دوسرے کے احترام اور بنیادی حقوق کی تعلیم سیکھانے کا نام ہے انہوں نے کہا کہ جلسوں میں گالی گلوچ کی سیاست دراصل عمران خان نے شروع کی لیکن پی ڈی ایم اور دیگر اپوزیشن جماعتوں نے انکے کسی گالی کا کوئی جواب نہیں دیا انہوں نے کہا کہ حکومت ملک میں عام الیکشن کیلئے ماحول کو سازگار بنا ئیگی اور الیکشن کے قوانین میں ضروری ردوبدل اور ترامیم کرانے کیلئے کام کررہی ہے اور یہ تمام عمل قومی اسمبلی اور سینٹ کے تھرو کیا جائیگا کوئی صدارتی آرڈینینس اب نہیں ائیگا انہوں نے کہا کہ ملک میں دہشت گردی کے پشت پر بھارت کا ہاتھ ہے انہوں نے وزیرستان کے علاقے میراں شاہ میں خود کش حملے میں پاک فوج کے تین جوانوں سمیت تین کمسن بچوں کی شہادت اور پشاور میں دو سکھ کمیونٹی کے افراد کو ٹارگٹ کرنے پر افسوس اور دکھ کا ااظہار کیا اور انکی قربانی کو خراج تحسین پیش کیا انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت دہشت گردی کے اگے کھبی نہیں جھگی گی اور دہشت گردی کے خلاف پوری طاقت کے ساتھ انکے خلاف جنگ لڑینگے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات