Live Updates

مارچ سے پہلے الیکشن کی تاریخ نہ دی تو انقلاب کیلیے تیار ہوجائیں

یہ نیب کیسز ختم کرانے کے لیے بیٹھے ہیں ہم تمہارے لیے ملک کی زمین تنگ کردیں گے، شیخ رشید

بدھ 18 مئی 2022 21:50

مارچ سے پہلے الیکشن کی تاریخ نہ دی تو انقلاب کیلیے تیار ہوجائیں
گوجرانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مئی2022ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ عمران خان کا بس ایک مطالبہ ہے الیکشن کرواؤ اگر مارچ سے پہلے الیکشن کی تاریخ نہ دی تو انقلاب کے لیے تیار ہوجائیں۔

(جاری ہے)

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے گوجرانوالہ میں پی ٹی آئی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ نیب کیسز ختم کرانے کے لیے بیٹھے ہیں ہم تمہارے لیے ملک کی زمین تنگ کردیں گے۔

انہوں نے کہا کہ آصف زرداری جو سب سے بڑی بیماری ہے کہتا ہے بائیڈن نے مجھے فون نہیں کیا انہوں نے بلاول بھٹو کو امریکا بھیجا ہے یہ رات کے اندھیرے میں آجائیں گے اور قوم سوتی رہ جائے گی ایسا نہیں ہوسکتا۔ شیخ رشید نے کہا کہ یہ سب اپنے کیسز ختم کروانے کے لیے بیٹھے ہیں شہباز شریف کو عدالت میں پیش ہونا ہو تو کمر میں درد ہوجاتا ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات