آئی پی ایل، لکھنئو سپر جائنٹس نے کولکتہ نائٹ رائیڈرز کو سخت مقابلے کے بعد 2رنز سے ہرا دیا

جمعرات 19 مئی 2022 10:20

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2022ء) انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں لکھنئو سپر جائنٹس نے کوئنٹن ڈی کوک کی دھواں دار اور ناقابل شکست سنچری کی بدولت کولکتہ نائٹ رائیڈرز کو سخت مقابلے کے بعد 2رنز سے شکست دے دی۔کوئنٹن ڈی کوک نے 140 رنز کی دھواں دار ناقابل شکست اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے ۔

ڈاکٹر ڈی وائی پاٹل سپورٹس اکیڈمی، ممبئی میں کھیلے گئے لیگ کے 66 ویں میچ میں لکھنئو سپر نائنٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے نقصان پر 210 رنز بنائے، کوئنٹن ڈی کوک نے 140 رنز کی دھواں دار ناقابل شکست اننگز کھیلی جس میں 70 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 10فلک شگاف چھکے اور 10 چوکے شامل تھے۔

(جاری ہے)

ٹیم کپتان لوکیش راہول نے 51 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے ناقابل شکست 68 رنز بنائے جس میں 4 چھکے اور 3 چوکے شامل تھے۔

کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں تو ناکام رہی تاہم اس نے لکھنئو سپر جائنٹس کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔ کولکتہ کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 208 رنز بنائے،کپتانشریاس آئیر نے 50 ،نیٹش رانا نے 42بنائے ، رنکو سنگھ 40 اور ثام بلنگ 36 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔ لکھنئو سپر جائنٹس کے محسن خان اور مارکس سٹونس نے شاندار بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3،3کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ کوئنٹن ڈی کوک مین آف دی میچ قرار پائے ۔