ہا ئیر ایجوکیشن کمیشن کے لئے 13 ارب روپے سے زائدکے فنڈزجاری

جمعرات 19 مئی 2022 13:57

ہا ئیر ایجوکیشن کمیشن  کے لئے 13 ارب   روپے سے زائدکے فنڈزجاری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2022ء) وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبے کے ترقیاتی پروگراموں میں ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے لئے 13 ارب 87کروڑ روپے سے زائد کے فنڈزجاری کردیئے ہیں۔

(جاری ہے)

پلاننگ کمیشن کے جاری اعداد وشمار کے مطابق حکومت نے اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے رواں مالی سال کے دوران 42ارب 45 کروڑ روپے سے زائدکے فنڈز مختص کئے ہیں۔