اطالوی سائیکلسٹ البرٹو ڈینی نے گیرو ڈی اٹالیہ سائیکل ریس کا گیارہواں مرحلہ جیت لیا

جمعرات 19 مئی 2022 14:00

اطالوی سائیکلسٹ البرٹو ڈینی نے گیرو ڈی اٹالیہ سائیکل ریس کا گیارہواں ..
روم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2022ء) اٹلی کے سائیکلسٹ البرٹو ڈینی نے گیرو ڈی اٹالیہ سائیکل ریس کا گیارہواں مرحلہ جیت لیا۔ اٹلی میں گیرو ڈی اٹالیہ کا 105 واں ایڈیشن جاری ہے جس میں دنیا بھر کی سائیکلنگ کی 22ٹیموں کے نامور سائیکل سوار ٹائٹل کے حصول کے لئے کوشاں ہیں۔ گیرو ڈی اٹالیہ سائیکل ریس کے گیارہویں مرحلے میں سائیکل سواروں نے سینٹارکنجیلو ڈی روماگنا سے ریگیو ایمیلیا تک کا فیصلہ طے کرنا تھا جو سیدھا 203 کلو میٹر پر محیط تھا۔

(جاری ہے)

24 سالہ اطالوی سائیکلسٹ البرٹو ڈینی نے عمدہ سائیکلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 203 کلومیٹر کا فاصلہ 4 گھنٹے 19منٹ اور 4 سیکنڈز میں طے کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی۔کولمبیا کے سائیکل سوار فرنینڈو گاویریا نے دوسری جبکہ اطالوی سائیکل سوار سیمون کونسنی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ہسپانوی سائیکل سوار جوان پیڈرو لوپیز کا گلابی جرسی پر قبضہ برقرار ہے۔گیرو ڈی اٹالیہ ایک گرینڈ ٹور سائیکلنگ سٹیج ریس ہے جو تین ہفتوں میں مکمل ہوگی۔ گیرو ڈی اٹالیہ سائیکل ریس 21 مرحلوں پر محیط ہے جس میں سائیکل سوار 3.445.6 کلو میٹر کا سفر طے کریں گے ۔ گیرو ڈی اٹالیہ سائیکل ریس 24 روز جاری رہنے کے بعد 29 مئی کو اختتام پذیر ہوگی۔

متعلقہ عنوان :