وزیر اعلی گلگت بلتستان کی مناور جیل میں قیدی کی خودکشی کے واقعے تحقیقاتی رپورٹ 48 گھنٹوں میں جمع کرانے کی ہدایت

جمعرات 19 مئی 2022 14:09

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2022ء) وزیر اعلی گلگت بلتستان خالد خورشید نے محکمہ داخلہ کو ہدایت کی ہے کہ مناور جیل میں قیدی کی خودکشی کے واقعے کی شفاف تحقیقات کرکے 48 گھنٹوں میں رپورٹ پیش کی جائے۔ وزیراعلی کی ہدایت کی روشنی میں محکمہ داخلہ نے ضلعی مجسٹریٹ گلگت کو واقعے کی تحقیقات کے لئے انکوائری آفیسر مقرر کردیا ہے۔

(جاری ہے)

انکوائری آفیسرآئندہ 48 گھنٹوں میں واقعے کی تحقیقاتی رپورٹ جمع کرائیگا۔ گلگت دنیور سے تعلق رکھنے والے 302 کے ایک قیدی مسمی افراز نے مبینہ طور پر خودکشی کر کے زندگی کا خاتمہ کر لیا ہے جس کے بعد لواحقین نے مرحوم کی لاش سمت وزیر اعلیٰ ہاؤس گلگت کے سامنے دھرنا دیتے ہوئے شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے جس پر وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے نوٹس لیا ۔