00 ارب کا بجٹ خسارہ لمحہ فکریہ ہے ،ڈالر کی اونچی اڑان نے تاجروں کی نیندیں اڑا دی ہیں‘ رانا ندیم عباس

پوائنٹ سکورننگ کی بجائے ملکی حالات کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے اقدامات اٹھائے کی ضرورت ہے ‘چیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی سمال ٹریڈرز مارکیٹ افیئرز

جمعرات 19 مئی 2022 14:29

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2022ء) لاہور چیمبر آف کامرس کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے سمال ٹریڈرز مارکیٹ افیئرز کے چیئرمین رانا ندیم عباس نے کہا ہے کہ 5600 ارب کا بجٹ خسارہ لمحہ فکریہ ہے ،ملک میں جاری سیاسی و معاشی عدم استحکام اور ڈالر کی اونچی اڑان نے تاجروں کی نیندیں اڑا دی ہیں ،پوائنٹ سکورننگ کی بجائے ملکی حالات کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے اقدامات اٹھائے کی ضرورت ہے ۔

ملک میں جاری سیاسی ومعاشی عدم استحکام کے موضوع پر لاہور چیمبر آف کامرس ا ینڈ انڈسٹری میںاجلاس منعقد ہوا جس میں رحمن چن،حارث عتیق،رانا خالد عباس،طاہر منظور ،شاہد نذیر،عبدالودد علوی،شیخ سجاد افضل،اعجاز چوہدری،میاں خلیل عبید،حافظ رضوان بٹ سمیت مختلف مارکیٹس کے صدور اور عہدیدران نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر شرکاء نے کہا کہ ڈالر کے 200روپے تک پہنچنے سے تمام معاملات ابتری کا شکار ہو گئے ہیں،ہماری بہت سے انڈسٹری درآمدی خام مال پر چلتی ہے اور ڈالر کے بڑھنے کی وجہ سے شدید مشکلات درپیش ہیں۔

حکومت کو چاہیے کہ وہ ڈالر کی قیمت کو کنٹرول کرنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرے ، لوگوں کوترغیب دی جائے کہ وہ گھروں میں پڑے ہوئے ڈالرز مارکیٹ میں لائیں ۔اجلاس میں تمام مارکیٹس کے صدور نے اپنے اپنے مسائل پیش کیے ۔اجلاس میں شرکا نے کہا کہ اجلاس کا مقصد لاہور چیمبر کے پلیٹ فارم سے اپنی آواز کو حکومتی ایوانوں تک پہچانا ہے تاکہ ہمارے مسائل کا حل ہو سکے ۔