فیصل آباد میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کووڈ19کاکوئی نیا کیس رپورٹ نہیں ہوا،سی ای او ہیلتھ

جمعرات 19 مئی 2022 14:30

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2022ء) فیصل آباد میں کووڈ 19 مریضوں کی پازیٹو شرح صفرپر آگئی اورگزشتہ 24گھنٹوں میں کوئی نیا مریض رپورٹ نہیں ہواجبکہ فیصل آباد میں اب تک کووڈ19سے جاں بحق افراد کی کل تعداد1103اور ایکٹو کیسز کی تعداد49 ہو گئی ہے نیزالائیڈہسپتال میں اسوقت کووڈ19کے5مریض داخل ہیں اسی طرح44کنفرم مریض گھروں پر آئسولیشن میں ہیں۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی فیصل آباد کے سی ای او ڈاکٹر بلال احمد نے جمعرات کو اے پی پی کو بتایا کہ فیصل آباد کی تمام سرکاری اور پرائیویٹ لیبارٹریز میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران476 افراد کے کورونا وائرس ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے تمام476افرادکے ٹیسٹ نیگیٹوآئے۔انہوں نے بتایاکہ ابتک کووڈ19کے28378مریض صحت یاب بھی ہوچکے ہیں۔انہوں نے بتایا فیصل آباد میں کووڈکے مریضوں کیلئے مخصوص کئے گئے تینوں ہسپتالوں میں کل 321 بیڈز مختص ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ الائیڈ ہسپتال فیصل آبادمیں 119، ڈی ایچ کیو ہسپتال میں 52اور گورنمنٹ جنرل ہسپتال غلام محمد آباد فیصل آباد میں 150بیڈزکووڈکے سلسلہ میں مخصوص ہیں۔