ایتھلیٹ ارشد ندیم انجری کا شکار، لندن میں سرجری کروائیںگے

ارشد ندیم قومی ہیرو ، ورلڈ چیمپئن شپ اور کامن ویلتھ گیمز کے بعد انکا آپریشن لندن میں کرایا جائیگا جس کیلئے غیر ملکی سپورٹس سرجن ،سپورٹس فزیو کی خدمات حاصل کرلی ہیں : صدر ایتھلیٹکس فیڈریشن میجر جنرل ریٹائرڈ اکرم ساہی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 19 مئی 2022 15:49

ایتھلیٹ ارشد ندیم انجری کا شکار، لندن میں سرجری کروائیںگے
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 19 مئی 2022ء ) ٹوکیو اولمپکس میں شاندار کارکردگی سے پاکستانیوں کے دل جیتنے والے ایتھلیٹ ارشد ندیم انجری کا شکار ہوگئے۔ پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن کا کہنا ہے کہ جیولن تھرو کرتے وقت ان کے بازو میں تکلیف بڑھتی جارہی ہے، جس وجہ سے ان کا آپریشن لندن میں کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن کے صدر میجر جنرل ریٹائرڈ اکرم ساہی کا کہنا ہے کہ ارشد ندیم قومی ہیرو ہیں، ورلڈ چیمپئن شپ اور کامن ویلتھ گیمز کے بعد ان کا آپریشن لندن میں کرایا جائے گا جس کیلئے غیر ملکی سپورٹس سرجن اور سپورٹس فزیو کی خدمات حاصل کرلی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ جنوبی افریقا میں ٹریننگ کے دوارن بھی ان کا سپورٹس فزیو سے علاج کرایا تھا۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ارشد ندیم نے ورلڈ چیمپئن شپ اور کامن ویلتھ گیمز کیلئے جنوبی افریقا میں غیر ملکی کوچ کی نگرانی میں سخت ٹریننگ کی ہے۔                                                                                                                                  

متعلقہ عنوان :