کوئٹہ ،نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

جمعرات 19 مئی 2022 17:04

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2022ء) کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا ، پو لیس کے مطابق جمعرات کو کوئٹہ کے علا قے سبی پھاٹک کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے عطاء نامی شخص جاں بحق ہو گیا، پو لیس نے لاش کوتحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی مزید کاروائی جا ری ہے۔