کراچی: کے یو جے کے رکن جاوید اقبال حادثے میں جاں بحق

جمعرات 19 مئی 2022 19:22

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2022ء) کے یو جے کے رکن جاوید اقبال حادثے میں جاں بحق۔کراچی یونین آف جرنلسٹس کے رکن اور مقامی روزنامہ امن کے نیوز ایڈیٹر جاوید اقبال ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئے ۔کراچی یونین آف جرنلسٹس نے جاوید اقبال کی ناگہانی موت پر تعزیت اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

کے یو جے کے صدر شاہد اقبال سمیت مجلس عاملہ کے تمام اراکین کی جانب سے جاری ایک تعزیتی بیان میں جاوید اقبال کی ناگہانی موت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ مرحوم ایک سینئر صحافی تھے حادثے میں ان کی ہلاکت سے دنیائے صحافت ایک بہترین صحافی سے محروم ہوگئی۔

مرحوم رکشے میں سوار اپنے گھر جارہے تھے کہ تیز رفتاری کے باعث رکشہ الٹ گیا اور جاوید اقبال موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ دکھ کی اس گھڑی میں کراچی سمیت ملک بھر کی صحافی برادری جاوید اقبال کے اہلخانہ کے ساتھ ہے۔ مرحوم نے پسماندگان میں بیوہ تین بیٹیوں اور ایک بیٹے کو سوگوار چھوڑا ہے کے یو جے نے جاوید اقبال کی مغفرت، درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔#

متعلقہ عنوان :