بنگلہ دیش اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہو گیا

جمعرات 19 مئی 2022 20:34

بنگلہ دیش اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ ہار جیت ..
چٹا گانگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2022ء) بنگلہ دیش اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا پہلا ٹیسٹ ہار جیت کے بغیر ختم ہو گیا، ٹیسٹ کے پانچویں اور آخری روز سری لنکا نے اپنی دوسری اننگز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 260 رنز بنائے، نروشن ڈکویلا نے 61 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، کپتان دیمتھ کرونا رتنے 52 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بیٹر رہے، کوشال مینڈس 48، دھننجایا ڈی سلوا 33 اور اینجلو میتھیوز صفر پر آؤٹ ہوئے، دنیش چندیمل 39 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے، بنگلہ دیش کی طرف سے تیج الاسلام نے چار اور شکیب الحسن نے ایک وکٹ حاصل کی، اینجلو میتھیوز کو پہلی اننگز میں 199 رنز کی عمدہ اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا، واضح رہے کہ بنگلہ دیش نے سری لنکا کی پہلی اننگز 397 رنز کے جواب میں 465 رنز بنائے تھے۔