Live Updates

حکومت نے تمام لگژری آئٹمزاور گاڑیوں کی امپورٹ پر مکمل پابندی عائد کردی

فرنیچر، امپورٹڈ موبائل فونز،اسلحہ ، جوتے،میک اپ ، شیمپوز، سلیپنگ بیڈز، فش،سن گلاسز، فروزن فوڈز اور ڈرائی فروٹس کی درآمد پر پابندی لگائی گئی ہے، ان چیزوں پر 2ماہ کیلئے پابندی لگائی گئی ہے۔وزیراطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 19 مئی 2022 17:40

حکومت نے تمام لگژری آئٹمزاور گاڑیوں کی امپورٹ پر مکمل پابندی عائد کردی
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19مئی 2022ء) وفاقی حکومت نے تمام لگژری آئٹمزاور گاڑیوں کی امپورٹ پر مکمل پابندی عائد کردی، مریم اورنگزیب نے کہا کہ فرنیچر، امپورٹڈ موبائل فونز،اسلحہ ، جوتے،میک اپ ، شیمپوز، سلیپنگ بیڈز، فش، سن گلاسز، فروزن فوڈز اور ڈرائی فروٹس سمیت پرتعیش اشیاء کی درآمد پر پابندی لگا دی گئی ہے، ان چیزوں پر 2ماہ کیلئے پابندی لگائی گئی ہے۔

انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے تاریخی میٹنگ کی، جس میں معاشی پلان وضع کیا گیا،4ہفتے کی حکومت سے سوال کرنے والوں کو شرم آنی چاہیے،چار سال میں ملکی معیشت کو تباہ کیا گیا ۔پی ٹی آئی کی حکومت میں ڈالر189روپے کا تھا، ن لیگ کی حکومت ختم ہوئی تو ڈالر115روپے کا تھا، اب ایک ماہ کی حکومت میں ڈالر18روپے بڑھا ہے، 25 ہزارارب 47 کروڑقرض لیا گیا، قرض کو27ہزار ارب سے بڑھ کر43ہزار ارب ہوگیا ہے،مہنگائی آئی ایم ایف معاہدوں کی وجہ سے ہے، جس پر عمران خان نے دستخط کیے، 90دنوں میں کرپشن ختم کرنے والوں نے مہنگائی میں اضافہ کیا، کارٹل مافیا نے عوام کو لوٹا، معاشی پلان بنایا گیا ہے جس سے معیشت مضبوط ہوگی، کل فیصلہ کیا گیا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں کل پہلی بارغیرضروری لگژری آئٹمزکی امپورٹ پرمکمل پابندی لگائی جارہی ہے، امپورٹڈ گاڑیوں پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے، تزئین وآرائش کی چیزیں شامل ہیں،فرنیچر، امپورٹڈ موبائل فونز،اسلحہ ، جوتے، میک اپ ، شیمپوز، سلیپنگ بیڈز، فش،سن گلاسز، فروزن فوڈز اور ڈرائی فروٹس سمیت تمام فروٹس کی درآمد پر پابندی عائد کردی گئی ہے، فیصلہ کیا گیا ملک کے اپنے وسائل پر انحصار کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

یہ ایک ایمرجنسی کی صورت ہے، پاکستانیوں کو قربانی دینا پڑے گی، ان چیزوں پر 2ماہ کیلئے پابندی لگائی گئی ہے، اس 6بلین ڈالر سالانہ اثر پڑے گا، امپورٹ کو کم اور ایکسپورٹ کو بڑھایا جارہا ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات