Live Updates

وفاقی حکومت کا کفایت شعاری کی پالیسی پر عملدرآمد یقینی بنانےکا فیصلہ

لگژری سامان کی درآمد پر پابندی سے زرمبادلہ کی بچت ہوگی، معاشی استحکام اور مہنگائی کے خاتمے کیلئے مالی مستحکم لوگوں کو آگے آنا چاہیے۔ وزیراعظم شہبازشریف کا ٹویٹ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 19 مئی 2022 18:38

وفاقی حکومت کا کفایت شعاری کی پالیسی پر عملدرآمد یقینی بنانےکا فیصلہ
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19مئی 2022ء) وفاقی حکومت نے کفایت شعاری کی پالیسی پر عملدرآمد یقینی بنانے کا فیصلہ کرلیا، وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ لگژری سامان کی درآمد پر پابندی سے زرمبادلہ کی بچت ہوگی، معاشی استحکام اور مہنگائی کے خاتمے کیلئے مالی مستحکم لوگوں کو آگے آنا چاہیے۔ انہوں نے ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ لگژری سامان کی درآمد پر پابندی کے فیصلے سے ملک کے قیمتی زرمبادلہ کی بچت ہوگی۔

ہم کفایت شعاری پر سختی سے عمل کریں گے۔ مالی طور پر آسودہ حال لوگوں کواس قومی مہم میں ایک مثال بننا ہوگا، تاکہ مالی مسائل کا شکار ہم وطنوں کو مہنگائی کی اس آگ سے بچایا جاسکے جو پی ٹی آئی حکومت جلا کر گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پورے عزم و یقیں سے ہم سب مل کر ہر طرح کی مشکلات کو شکست دیں گے۔

(جاری ہے)

انشاءاللہ!مزید برآں وفاقی وزیراطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے تاریخی میٹنگ کی، جس میں معاشی پلان وضع کیا گیا،4 ہفتے کی حکومت سے سوال کرنے والوں کو شرم آنی چاہیے، چار سال میں ملکی معیشت کو تباہ کیا گیا ۔

پی ٹی آئی کی حکومت میں ڈالر 189روپے کا تھا، ن لیگ کی حکومت ختم ہوئی تو ڈالر 115روپے کا تھا، 25 ہزارارب 47 کروڑ قرض لیا گیا، قرض کو27 ہزار ارب سے بڑھ کر43 ہزار ارب ہوگیا ہے،مہنگائی آئی ایم ایف معاہدوں کی وجہ سے ہے، جس پر عمران خان نے دستخط کیے، 90 دنوں میں کرپشن ختم کرنے والوں نے مہنگائی میں اضافہ کیا، کارٹل مافیا نے عوام کو لوٹا، معاشی پلان بنایا گیا ہے جس سے معیشت مضبوط ہوگی، کل فیصلہ کیا گیا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں کل پہلی بارغیرضروری لگژری آئٹمزکی امپورٹ پرمکمل پابندی لگائی جارہی ہے، امپورٹڈ گاڑیوں پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے، تزئین وآرائش کی چیزیں شامل ہیں،فرنیچر، امپورٹڈ موبائل فونز،اسلحہ ، جوتے،میک اپ ، شیمپوز، سلیپنگ بیڈز، فش،سن گلاسز، فروزن فوڈز اور ڈرائی فروٹس سمیت تمام غیرضروری اشیاء کی درآمد پر پابندی عائد کردی گئی ہے، فیصلہ کیا گیا ملک کے اپنے وسائل پر انحصار کیا جائے گا۔

یہ ایک ایمرجنسی کی صورت ہے، پاکستانیوں کو قربانی دینا پڑے گی،ایک کارٹل مافیا خاص طبقے کو فائدہ پہنچانے کیلئے ملک پر مسلط تھا،یہ ان کا اعمال نامہ اور معاشی دہشتگردی تھی،یہ اقدامات اور مالی انتظامات، ان چیزوں پر 2ماہ کیلئے پابندی لگائی گئی ہے، اس سے 6 بلین ڈالر سالانہ اثر پڑے گا، امپورٹ کو کم اور ایکسپورٹ کو بڑھایا جارہا ہے۔آج توانائی سے متعلق میٹنگ ہورہی ہے، اس میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں اور ان کا اثر کس طرح کم کرسکتے ہیں اس پر غور کیا جارہا ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات